لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

روزے کی حالت میں منجن یا ٹوتھ پیسٹ کرنا کیسا ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

روزے کی حالت میں منجن یا ٹوتھ پیسٹ کرنا کیسا ہے ؟

سائلہ افسانہ شیخ گوپی گنج بھدوہی یوپی انڈیا۔ الجواب-بعون الملک الوھاب- صورت مستفسرہ میںبلاضرورت صحیحہ ٹوتھ پیسٹ اور منجن کرنا مکروہ ہے جب کہ مکمل اطمینان ہو کہ کوئی ذرہ حلق سے نیچے نہ اترے گا اور کوئی ذرہ حلق سے  نیچے اتر گیا تو روزہ جاتا رہا۔ علامہ علاء الدین حصکفی رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہ تحریر فرماتے ہیں: ” كره له ذوق شئي” ( الدر المختار مع حاشیۃ الطحطاوی , ج٣, ص٤٠٠, مطبوعہ دارالکتب العلمیۃ بیروت لبنان) یعنی روزہ دار کو کسی چیز کا چکھنا مکروہ ہے۔ حضور اعلی حضرت تحریر فرماتے ہیں: "منجن نا جائز  وحرام نہیں جبکہ اطمینان کافی ہو کہ اس کا کوئ جزو حلق میں نہ جائے گا مگر بے ضرورت صحیحہ  کراہت ضرور ہے ـ اھ ( فتاوی رضویہ مترجم, ج١٠, ص٥٥٨, کتاب الصوم, باب مکروہات الصوم, مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) فتاوی فیض الرسول جلد١ صفحہ ٣١٤ پر ہے: ” حالت روزہ میں کسی طرح کامنجن یا کول گیٹ وغیرہ کا استعمال بلاضرورت صحیحہ مکروہ ہے… اگر اس کا کچھ حصہ حلق میں چلا گیا اور حلق میں اس کا مزہ محسوس ہوا تو روزہ جاتا رہا ” اھ ملخصاً۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبہ گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی۔ خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔ ٣ رمضان المبارک ١٤٤٣ھ مطابق ٥ اپریل ٢٠٢٢ء

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات