لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

قرآن کی توہین کرنے والے کا حکم از حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

قرآن کی توہین کرنے والے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماے دین اورمفتیان شرع متین اس مسئلہ میں : ایک شخص مسلمان ہے اور حنفی مذہب اس کا مذہب ہے اور پڑھا لکھا بھی ہے اور اپنی برادری کا چودھری بھی ہے اور پنچایت میں فیصلہ بھی کرتا ہے۔ ایک جگہ پنچایت میں مع اپنی برادری کے لوگوں کے وہ شخص شریک تھا اور مدعی کے بیان کے بعد مدعی علیہ کے بیان کی باری آئی مدعی علیہ نے برادری کے جملہ پنچوں سے استدعا کی کہ میں حلف یعنی قرآن پاک لے کر صحیح صحیح بیان دوں گی اس کے بعد پنچ کی مرضی ہے۔ چودھری صاحب نے برجستہ یہ کہا کہ تم دوچار گدھا قرآن لے کر کہوگی تو تمہارا اعتبارنہیں اور بقیہ لوگ خاموش رہے اور اس کو برادری سے الگ کردیا یعنی مدعا علیہ کو ،تو ایسے شخص ، چودھری جس نے قرآن پاک کی توہین کی اس کے لیے شرعا کیا حکم ہوتا ہے ۔ اور شریک پنچایت جو لوگ تھے ان پر کیا حکم ہوتا ہے ۔ والسلام الجوابـــــــــــــــــــــ چودھری صاحب کا مقصد یہ ہے کہ یہ عورت نہایت جھوٹی ہے اور اس کی باتیں قسم کے بعدبھی ناقابل اعتبار ہیں مگر اس مقصد کو ایسے جملہ سے اظہار کیا جو توہینِ قرآن کی طرف منجر ہے اس لیے ندامت کے ساتھ توبہ کریں اور آئندہ سے احتیاط رکھیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم کتبہ : عبد العزیز عفی عنہ

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات