لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

حضور تاج الشریعہ کی مختصر سوانح زندگی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

حضور تاج الشریعہ کی مختصر سوانح زندگی

حضور تاج الشریعہ کا نام علامہ مفتی اسماعیل رضا خا ن آپ کے والد محدث اعظم علامہ ابراہیم رضا خان آپ کے دادا مفسر اعظم علامہ حامد رضا خان آپ کے پردادا سنیت کے پیشوا حضرت علامہ احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ ہیں آپ کی ماں اعلحضرت کے بیٹے مصطفی رضا خان المعروف مفتی اعظم ہند کی بیٹی تھیں آپ کے 5 بھائی اور 3 بہنیں ہیں بڑے بھائی علامہ ریحان رضا خان منجھلے بھائی تنویر رضا خان سنجھلے آپ تاج الشریعہ ہیں اور کنجھلے بھائی علامہ قمر رضا خان چھوٹے بھائی منان رضا خان عرف منانی میاں ہیں۔

ولادت و تعلیم

آپ کی پیدائش 26محرم 1362ہ بمطابق 2فروری 1943ء بروز منگل محلہ سودا گران بریلی شریف میں ہوئی۔ جب آپ کی عمر 4سال 4ماہ 4دن کی ہوئی تو آپ کے والد صاحب نے منظر اسلام میں رسم بسم اللہ کرایا اور 1963تک منظر اسلام میں عالم فاضل مفتی کے کورس کو مکمل کئے مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے 1964میں جامع ازہر مصر گئے اور وہاں 3سال تعلیم حاصل فرمائی اور 1966میں مصر سے فارغ ہوگئے 1966میں جامع ازہر کا سب سے اعلیٰ اور ٹاپر تاج الشریعہ بنے اس خوشی میں مصر کے صدر کرنل جمال ابو ناصر نے فخر ازہر ایوارڈ سے آپ کو نوازا ۔ 1968 میں آپ نے علامہ حسنین رضا خان کی بیٹی سے نکاح فرمایا آپ سے 1 لڑکا اور 5لڑکیاں ہوئیں آپ نے پوری زندگی دین وسنیت کی اشاعت میں صرف کردی لگ بھگ 50 سے زائد ملکوں کا دورہ کیا اور دین کا کام کرتے رہے یہاں تک کہ ملک ہند کے معزز علماء نے قاضی القضاۃ فی الھند آپ ہی کو تسلیم کیا 75 سال 5ماہ 18 دن کی عمر گزار کر 20 جولائی 2018دن جمعہ مغرب کی اذان سنتے سنتے اس دار فانی سے کوچ کر گئے 22 جولائی 2018 دن اتوار 11بجے دن اسلامیہ انٹر کالج میں آپ کی نماز جنازہ ادا کی گئی آپ کی نماز جنازہ آپ کے بیٹے علامہ عسجد رضا خاں صاحب نے پڑھائی اور ازہری گیسٹ ہاؤس میں سپرد خاک کئے گئے پوری دنیا نے اپنی زبان حال سے یہی کہا اس سے بڑھ کر کیا ہوگا حادثہ بریلی میں چاند اعلحضرت کا چھپ گیا بریلی میں صرف چند گھنٹوں میں کیسے اگءے عاشق 3کروڑ کامجمع ہے دیکھیے بریلی میں ازقلم : جمشید جوہر نعمانی

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات