بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-1424 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
گرمی کی وجہ سے فرض کی جماعت مسجد کے برآمدے میں ہوسکتی یا نہیں؟
السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسلہ ذیل کےبارے میں ۔۔ مسجد شریف اندر سے خالی ہو تو فرض کی جماعت باہر ہو سکتی ہے مسجد کے برآمدے میں صرف گرمی کی وجہ سے حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقعہ دیں سائل:- محمد سلیم چوہدری راجدھانی تھنہ منڈی الجواب بعون الملك الوهاب گرمی کی وجہ سے مسجد کے برآمدے اور اسی طرح صحن میں فرض کی جماعت کرنی بلا کراہت جائز ہے- فتاوی رضویہ میں ہے” ہندیہ وبزازیہ وخلاصہ وظہیریہ وخزانتہ المفتیین وغیرہا کتب معتمدہ میں ہے” قوم جلوس في المسجد الداخل وقوم في المسجد الخارج أقام الموذن فقام امام من اهل الخارج فامهم وقام امام من اهل الداخل فامهم من يسبق بالشروع فهو والمقتدون به لاكراھة في حقھم۔۔ امام ابن امیر الحاج حلبی شرح منیہ میں فرماتے ہیں المسجد الخارج صحن المسجد دیکھو کیسی تصریح ہے کہ صحن مسجد میں نماز پڑھنی جماعت کرنی امامت کرنی اصلا کسی طرح مکروہ نہیں لان السابق بالشروع في الصورة المذكورة انكان امام الخارج وهوالذى هو و مقتدوہ کلھم في الصحن كان هو المحكوم له بقول الائمة هو والمقتدون به لاكراهة في حقهم ولا ھذہ لنفى الجنس فتفيد نفى كل كراهة عنهم وهو المقصود”( ج ۳ ص ۴۳۹) واللہ تعالی اعلم بالصواب- نوٹ:- جس کو اس مسئلہ میں کامل تحقیق درکار ہو وہ اعلی حضرت علیہ الرحمہ کے رسالہ مبارکہ "التبصیر المنجد بان صحن المسجد مسجد”مشمولہ فتاوی رضویہ سوم قدیم کا مطالعہ کرے- کتبہ:- محمد ارشاد رضا علیمی غفرلہ خادم دار العلوم نطامیہ نیروجال راجوری جموں وکشمیر-مقیم حال اجمیر معلی زادھا اللہ تعالی فضلا وشرفا الجواب صحیح : محمد نظام الدین قادری خادم درس وافتا جامعہ علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ