لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

انگلش میں اگر Salam لکھا جائے تو کیا درست ہوگا؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

انگلش میں اگر Salam لکھا جائے تو کیا درست ہوگا؟

کیا فرماتے ہیں علماءکرام و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے متعلق کہ ہم جو سلام لکھتے ہیں اگر اردو ٹائپنگ نہ ہو موبائل میں تو کس طرح سے لکھا جائے انگلش میں اگر Salam لکھا جائے تو کیا درست ہوگا؟ سائلہ: شمع شہر بھلوال گروپ خواتین کے مسائل شرعی سوال و جواب بھیرہ شریف پاکستان الجوابـــــــــــــــــــــــ انگلش رومن میں صرف سلام Salam لکھنا درست ہے جبکہ اردو یا عربی ٹاپینگ موبائل میں نہ ہو اگر ہو تو ثواب سنت سلام کے میں تخفیف ہوگی ۔ واضح رہے کہ جزاک اللہ خیرا، بارک اللہ، ماشاءاللہ، الحمدللہ، سبحان اللہ، اللہ اکبر وغیرہ کو رومن انگلش میں لکھنا اگرچہ جائز ہے ۔ مگر ان کو رومن انگلش میں لکھنے سے بچنا بہتر و مناسب ہے، رومن انگلش کے بجائے عربی میں ہی لکھنا چاہیے یا پھر ان کے ترجمے کو رومن انگلش میں لکھ لینا چاہیے، جیسے "جزاک اللہ خیرا” کے ترجمہ (اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے) کو رومن انگلش میں لکھ لینا چاہیے۔ اسی طرح السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یا وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کو رومن انگلش میں لکھنا بھی جائز ہے مگر رومن انگلش میں لکھنے کے بجائے عربی میں لکھنا چاہیے، البتہ اگر رومن انگلش میں لکھنا، چاہیں یا عربی، اردو موبائل میں نہ ہو تو مکمل سلام یا سلام کے مکمل جواب کے بجائے صرف "Salam” لکھنا چاہیے۔۔ اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں ابواسید عبید رضامدنی فرماتے ہیں جزاک اللہ خیرا، بارک اللہ، ماشاءاللہ، الحمدللہ، سبحان اللہ، اللہ اکبر وغیرہ کو رومن انگلش میں لکھنا اگرچہ جائز ہے مگر ان کو رومن انگلش میں لکھنے سے بچنا بہتر و مناسب ہے، رومن انگلش کے بجائے عربی میں ہی لکھنا چاہیے یا پھر ان کے ترجمے کو رومن انگلش میں لکھ لینا چاہیے، جیسے "جزاک اللہ خیرا” کے ترجمہ (اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے) کو رومن انگلش میں لکھ لینا چاہیے۔ اسی طرح السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یا وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کو رومن انگلش میں لکھنا بھی جائز ہے مگر رومن انگلش میں لکھنے کے بجائے عربی میں لکھنا چاہیے، البتہ اگر رومن انگلش میں لکھنا، چاہیں یا عربی، اردو موبائل میں نہ ہو تو مکمل سلام یا سلام کے مکمل جواب کے بجائے صرف "Salam” لکھنا چاہیے۔ نوٹ : قرآن پاک کو رومن انگلش میں لکھنا ناجائز و حرام ہے جیساکہ فتاوی نعیمیہ میں ہے۔ واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ ابواسیدعبید رضامدنی كتبہ:عبده المذنب محمد مجيب قادري لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن ضلع سرها نيبال

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات