دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #1305
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
حیض و نفاس کی حالت میں مرد اپنی بیوی کے کس حصۂ بدن سے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
7,677
سوال (Question):
حیض و نفاس کی حالت میں مرد اپنی بیوی کے کس حصۂ بدن سے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
حیض و نفاس کی حالت میں مرد و عورت کا ایک ساتھ کھنا اور سونا جائز ہے؟
الجـــــوابــــــــــــ حالت حیض و نفاس میں مرد کا اپنی بیوی کو اپنے ساتھ کھلانا یا ایک جگہ سونا جائز ہے بلکہ اس وجہ سے ساتھ نہ سونا مکروہ ہے ۔ سوال :حیض و نفاس کی حالت میں مرد اپنی بیوی کے کس حصۂ بدن سے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟ الجـوابــــــــــــ اس حالت میں ناف سے گھٹنے تک عورت کے بدن سے مرد کا اپنے کسی عُضْوْ سے چھونا جائز نہیں، جبکہ کپڑا وغیرہ حائل نہ ہو شَہوت سے ہو یا بے شَہوت اور اگر ایسا حائل ہو کہ بدن کی گرمی محسوس نہ ہوگی تو حَرَج نہیں)) (اسی طرح ناف سے اوپر اور گھٹنے سے نیچے چھونے یا کسی طرح کا نفع لینے میں کوئی حَرَج نہیں، یوہیں بوس وکنار بھی جائز ہے- (بہار شریعت حصہ2حیض و نِفاس کے متعلق احکام مسئلہ نمبر 31، 32، 33- مکتبۃ المدینہ)جنابت اور حیض ونفاس کی حالت ميں قرآن کی تلاوت درود شريف اور ذکر وغیرہ پڑهنا
حیض و نفاس کی حالت میں بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا کیسا ہے ؟
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat