بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-1261 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
چشمہ پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ چشمہ لگائے ہوئے سجدہ کرنے سے نماز ہوگی یا نہیں؟ سائل: محمدعمران برکاتی مالیگاؤں الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب اگر چشمہ پہن کر سجدہ کرنے میں ہڈی تک ناک کے دبنے میں روکاوٹ نہیں پیدا کرتا ہے تو نماز بلا کراہت ہوجائے گی اور اگر روکاوٹ پیدا کرتا ہے تو نماز مکروہ تحریمی ہو گی یعنی دوبارہ بڑھنا واجب ہوگا حضرت صدالشریعہ علیہ الرحمہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں ناک ہڈی تک نہ دبی تو نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوئی 📚بہار شریعت حصہ سوم صفحہ نمبر 71 بحوالہ فتاویٰ فیض الرسول جلد اول صفحہ نمبر375 وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم کتبہ: مفتی محمدرضا مرکزی خادم التدریس والافتا الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ