دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #1257
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
صدری کا بٹن یا جاکٹ کی چین کھول کر نماز پڑھنا مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
4,673
سوال (Question):
صدری کا بٹن یا جاکٹ کی چین کھول کر نماز پڑھنا مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
صدری کا بٹن یا جاکٹ کی چین کھول کر نماز پڑھنا
صدری کا بٹن یا جاکٹ کی چین کھول کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ المستفتی مولانا جاوید فیضی مہراج گنج یوپی انڈیا۔ الجواب بعون الملک الوھاب درست ہے جبکہ صدری و جاکٹ کے نیچے کوئی اور کپڑا ہو جس سے سینہ ڈھکا ہو۔ ہاں اگر سینہ کھلا ہو تو نماز مکروہ تحریمی ہوگی۔ سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں:’’انگر کھے پر جو صَدری یا چُغہ پہنتے ہیں اور عرف عام میں ان کا کوئی بوتام بھی نہیں لگاتے اور اسے معیوب بھی نہیں سمجھتے، تو اس میں بھی حرج نہیں ہونا چاہئے، کہ یہ خلاف معتاد نہیں ‘‘ اھ ( فتاوی رضویہ مترجم, ج٧، ص٣٨٦، رضا فاؤنڈیشن، لاھور) فتاوی فقیہ ملت میں ہے:’’اس طرح کپڑا پہن کر نماز پڑھی کہ نیچے کرتے کا سارا بٹن بند ہے اور اُوپر شیروانی یا صَدری کا کل یا بعض بٹن کھلا ہے، تو حرج نہیں ۔ اھ ( فتاوی فقیہ ملت، ج١، ص١٧٤، شبیر برادرز، لاھور ) بہار شریعت میں ہے: ” انگرکھے کے بند نہ باندھنا اور اچکن وغیرہ کے بٹن نہ لگانا، اگر اس کے نیچے کرتا وغیرہ نہیں اور سینہ کھلا رہا تو ظاہر کراہت تحریم ہے اور نیچے کرتا وغیرہ ہے تو مکروہ تنزیہی” اھ (ج١، حصہ ٣، ص٦٣٠، مکروہات کا بیان، مکتبۃ المدینہ کراچی) واللہ تعالیٰ ورسولہ ﷺ اعلم بالصواب۔ کتبہ :محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ صدر میرانی دار الافتاء و شیخ الحدیث جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat