صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

دارالافتاء
اہل سنت

MASAIL WORLD

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat

www.masailworld.com

مسائل ورلڈ

دارالافتاء اہل سنت

Fatwa #1243 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)

ہمبستری میں انزال نہ ہو تو غسل کا حکم

سائل (Questioner): دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat تاریخ: September 18, 2025
0 4,885

سوال (Question):

ہمبستری میں انزال نہ ہو تو غسل کا حکم

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

ہمبستری میں انزال نہ ہو تو غسل کا حکم

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ میاں بیوی کچھ دیر ہمبستری کریں پر فارغ نہ ہو تو کیا غسل لازم ہوگا؟ سائل خضر حیات ضلع سرگودھا الجواب دورانِ ہمبستری جب دُخول کیا تو اس کے سبب میاں بیوی دونوں پر غسل کرنا واجب ہو جائے گا چاہے انزال ہوا ہو یا نہیں- حدیث شریف میں ہے- عَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:إِذَا جَلَسَ أَحَدُكُمْ بَيْنَ شُعَبِهَا الأَرْبَعِ ثُمَّ جَهَدَهَا،فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ وَإِنْ لَمْ يُنْزِلْ مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ- (یعنی روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرماتے ہیں، نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی عورت کے چاروں شانے کے درمیان بیٹھے پھر کوشش کرے تو غسل واجب ہوگیا اگرچہ انزال نہ ہوا- بخاری و مسلم- (مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اس حدیثِ مبارکہ کے تحت فرماتے ہیں، کہ اس کی شرح وہ حدیث ہے جس میں فرمایا گیا کہ جب ختنہ ختنہ میں غائب ہوجائے تو غسل واجب ہے، وہی یہاں مراد ہے یعنی جب مشتہات عورت سے صحبت کی جائے اور حشفہ غائب ہوجائے تو غسل واجب ہوگیا۔چار شانوں سے چار ہاتھ پاؤں مراد ہیں، اور بیٹھنے کا ذکر اتفاقًا ہے، ورنہ جس صورت سے بھی صحبت ہو غسل واجب ہے۔ بہت چھوٹی غیر مشتہات بچی اور جانور سے صحبت کرنے میں انزال شرط ہے بغیر انزال غسل واجب نہیں- (مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ج1، ص283- نعیمی کتب خانہ گجرات) واللہ اعلم عزوجل و ر سولہ اعلم ﷺ کتبہ :ابو رضا محمد عمران عطاری عفی عنہ

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat