لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

غیر پابند شرع سید کی تعظیم کرنا کیسا ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

غیر پابند شرع سید کی تعظیم کرنا کیسا ہے؟

کیا فرماتےہیں علمائے دین مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسائل کے بارےمیں کہ جو آل رسول  نماز روزہ  شریعت مطہرہ کا پابند نہ ہو اسکی تعظیم کرنا  اور اسکے  ہاتھوں کو بوسہ دینا کیسا ہے  برائے مہربانی آگاہ فرمائیں کرم نوازش ہوگی  المستفتی محمد انور رضا ازہری مسجد اعلی حضرت ویارہ گجرات۔ الجواب بعون الملک الوھاب سید سنی المذہب کی تعظیم لازم ہے اگر چہ ان کے اعمال کیسے ہوں بلکہ سید بد مذھب ہو اور ان کی بد مذھبی حد کفر کو نہ پہنچی ہو جیسے تفضیلی تو بھی ان کی تعظیم لازم ہے ہاں اگر ان کی بد مذہبی حد کفر تک پہنچے جیسے رافضی وہابی قادیانی نیچری وغیرہم تو اب اس کی تعظیم حرام ہے کہ جو وجہ تعظیم تھی یعنی سیادت وہی نہ رہی یعنی رسول اللہ ﷺ سے ان کا نسب، ارتداد نے منقطع کر دیا اب وہ سید نہ رہے ایسا ہی فتاوی رضویہ جدید (مکتبہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) جلد٢٢، ص٤٢٣ پر ہے۔ قرآن پاک میں ہے: "قَالَ یٰنُوۡحُ  اِنَّہٗ  لَیۡسَ مِنۡ اَہۡلِکَ ۚ اِنَّہٗ عَمَلٌ غَیۡرُ صَالِحٍ ” (سوره هود: ٤٦) ترجمہ: فرمایا اے نوح! وہ تیرے گھر والوں میں نہیں بیشک اس کے کام بڑے نالائق ہیں۔(کنز الایمان) واللہ تعالیٰ ورسولہ ﷺ اعلم بالصواب۔ کتبہ:محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ صدر میرانی دار الافتاء وشیخ الحدیث جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات