بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-1196 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
ایکو والے مائک سے اذان دینا کیسا ہے؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ جو مائک ایکو (echo) والے چل رہے ہیں تو ایکو (echo) کے ساتھ اذان پڑھنا کیسا ہے اس لیے کہ ایکو (echo) میں ایک لفظ کئی بار نکتا ہے مثلاً اذان دینے میں جب اکبر کہتا ہے تو اکبر کے بعد کئی مرتبہ بر، بر نکلتا ہے آیا یہ ازروئے شرع کیسا ہے قرآن حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں؟ المستفتی:محمد شعیب رضا مرادآبادی بسم ﷲ الرحمٰن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب اس طرح کے ایکو (echo) والے مائک جن سے حروف و حرکات یا کلمات کی کمی زیادتی ہوتی ہے سے اذان کا دینا مکروہ ہے مؤذن کو چاہیے کہ اذان کے وقت ایکو(echo) بند کردیا کرے پھر اذان کہے ورنہ زیادتی لفظ کے سبب اذان مکروہ ہوگی. کما فی البحر الرائق”والزیادۃ فی الاذان مکروھۃ” اھ(ج١ص٤٥٤،کتاب الصلاۃ، باب الاذان) طحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے”وھو التطریب ای التغنی بہ بحیث یؤدی الی تغییر کلمات اذان وکیفیاتھا بالحرکات والسکنات ونقص بعض حروفھا او زیادۃ فیھا فلایحل فیہ ولا فی قرأۃ القراٰن” اھ (ص١٩٨،کتاب الصلاۃ، باب الاذان) فتاویٰ قاضیخان میں ہے”لابأس بالتطریب فی الاذان من غیر ان یتغیر فإن تغیر بلحن او مد او مااشبہ ذلک کرہ”اھ ملخصا(ج١ص٧٦، کتاب الصلاۃ، باب الاذان) وﷲ تعالیٰ اعلم بالصواب اسے بھی پڑھیںجس نے اذان دی ہو اس کے علاوہ دوسرا اقامت کہہ سکتا ہے؟
کتبہ:محمد ارشد حسین الفیضی ١/شوال المکرم ١٤٤٤ھ
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ