صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

دارالافتاء
اہل سنت

MASAIL WORLD

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat

www.masailworld.com

مسائل ورلڈ

دارالافتاء اہل سنت

Fatwa #1189 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)

مالک نصاب اپنے نام سے قربانی نہ کرکے حضور ﷺ کے نام سے کرے تو؟

سائل (Questioner): دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat تاریخ: September 18, 2025
0 11,456

سوال (Question):

مالک نصاب اپنے نام سے قربانی نہ کرکے حضور ﷺ کے نام سے کرے تو؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

مالک نصاب اپنے نام سے قربانی نہ کرکے حضور ﷺ کے نام سے کرے تو؟

مفتی محمد صدام حسین برکاتی میرانی فیضی۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جس شخص پر قربانی واجب ہے وہ اپنے نام سے قربانی نہ کرکے اگر حضور ﷺ یا اپنے مرحو م والدین یا کسی بزرگ کے نام سے قربانی کرے تو کیا قربانی ہو جائے گي؟ بسم ﷲ الرحمن الرحیم وعلیکم السلام و رحمۃاللہ تعالیٰ وبرکاتہ المستفتی: محمد عثمان علیمیؔ سمری خان کوٹ۔ الجواب بعون الملک الوھاب صورت مسئولہ میں شخص مذکور اپنی طرف سے قربانی نہ کرے تو ترک واجب کے سبب گنہگار ہوگا لہذا اس پر واجب ہے کہ اپنی طرف سے قربانی کرے اور حضور ﷺ یا اپنے مرحو م والدین یا کسی بزرگ کے نام سے کرنا چاہتا ہے تو اس کے لئے الگ سے انتظام کرے۔ ایسا ہی فتاوی فیض الرسول ج٢, ص٤٤٥ میں ہے (کتاب الاضحیۃ, مطبوعہ شبیر برادرز لاہور) واللہ تعالیٰ ورسولہ صلی ﷲ تعالی علیہ وآلہ وسلم اعلم بالصواب ۔ کتبہ:گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی میرانی فیضی ۔خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat