لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

بے نمازی جھوٹے شرابی کی تعظیم کرنا کیسا؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

بے نمازی جھوٹے شرابی کی تعظیم کرنا کیسا؟

مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ بے نمازی جھوٹے شرابی فاسق معلن شخص کی تعظیم کرنا کیسا ہے مدلل جواب عنایت فرمائیں۔ المستفتی: عبداللہ سدھارتھ نگر یوپی انڈیا۔ الجواب بعون الملک الوھاب ناجاٸز و گناہ ہے کیونکہ فاسق واجب الاہانت ہے۔ حدیث پاک میں ہے: "اذا مدح الفاسق غضب الرب واھتز لذٰلك العرش” (مشكوة المصابيح ، ج٢، ص٤٢٨، كتاب الاداب ، باب حفظ اللسان والغيبة والشتم ، مطبوعه رحمانيه) جب فاسق کی تعریف کی جاتی ہے رب عزوجل غضب فرماتا ہے اور عرش الٰہی ہل جاتا ہے۔ طحطاوی علی الدر المختار میں ہے: "قد وجب علیھم اھانته شرعاً ” اھ (ج١، ص٢٤٣، باب الامامۃ، مطبوعہ دار المعرفۃ بیروت لبنان) اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمة الرحمٰن تحریر فرماتے ہیں: "فاسق بھی شرعا واجب الاہانت ہے اور اس کی تعظیم ناجاٸز” اھ (فتاوی رضویہ جدید، ج١١، ص٣٩٨، ازالۃ العار بحجر الکرائم عن کلاب النار، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) واللہ تعالیٰ ورسولہ ﷺ اعلم بالصواب۔ کتبہ: محمد صدام حسین برکاتی فیضی

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات