لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

کسی عورت کو شوہر سے برگشتہ کرنا کیسا ہے؟از محمد ارشاد رضا علیمی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

کسی عورت کو شوہر سے برگشتہ کرنا کیسا ہے؟از محمد ارشاد رضا علیمی

آنحضرت جناب مفتی صاحب! عرض یہ ہے کہ مسمات خالدہ پروین میری بیوی ہے۔ دو بچوں اور ایک لڑکی کی ماں ہے. شادی کو پندرہ سال ہوئے ہیں۔ مسمی خادم حسین نے شادی شدہ عورت کو پنتالیس ایام سے اپنے ساتھ رکھا ہوا ہے اور زنا بالجبر کررہا ہے۔ مسمات مذکورہ کو جس کے والدین یعنی ماں باپ زندہ ہیں اور ماں باپ کی سازش سے مسمی الطاف حسین ولد محمد لطیف ساکن ڈھانگری نے مسمات مذکورہ کو میرے گھر سے نکال کر ہمراہ خادم حسین ناجائز طریقے پر لے کر آباد کیا ہے جبکہ مسمات کا نکاح بدستور جوں کا توں محفوظ ہے؟ لہذا جناب سے گزارش ہے کہ فریقین کے بارے میں شرعی حکم صادر فرمایا جائے۔ المستفتی:۔ محمد شوکت ولد کرم دین درہ تھنہ منڈی گواہان حضرات کے نام:۔ (1) چوکیدار عبد الرشید درہ (2) ممبر پنچایت عبد الرشید وارڈ نمبر 6 (3) عقیل احمد سرپنچ درہ (4) نمبردار شمشیر حسین درہ، باسمه تعالى وتقدس الجواب بعون الهادى الى الحق والصواب:۔ خالدہ پروین زوجہ محمد شوکت کا شوہر سے طلاق لیے بغیر دوسرے شخص خادم حسین کے ساتھ رہنا سخت ناجائز وحرام ہے۔ دونوں سخت فاسق وفاجر گناہ کبیرہ کے مرتکب مستحق غضب جبار وعذاب نار ہیں ان پر لازم و ضروری ہے کہ فورا ایک دوسرے سے الگ ہوں الله رب العزت کی بارگاہ میں توبہ صادقہ کریں اور آئندہ برے کاموں سے اجتناب کریں، نیز خادم حسین پر لازم و ضروری ہے کہ محمدشوکت کی بیوی کو اس کے حوالے کرے۔برتقدیر صدق مستفتی خالدہ پروین کے والدین اور الطاف حسین پر بھی توبہ لازم ہے اگر یہ لوگ واقعی اس فعل قبیح میں ان کے حمایتی ہیں یا کم ازکم اس پر راضی ہیں، ارشاد باری تعالٰی ہے "وَلٰكِنَّ الشَّيَاطِيْنَ كَفَرُوْا يُعَلِّمُوْنَ النَّاسَ السِّحْرَۖ الی قولہ تعالی فَيَتَعَلَّمُوْنَ مِنْـهُمَا مَا يُفَرِّقُوْنَ بِهٖ بَيْنَ الْمَرْءِ وَزَوْجِهٖ (سورہ بقرہ/ پارہ ١/ آیت/ ١٠٢) شیاطین کافر ہیں لوگوں کو جادوں سکھاتے ہیں(الی قوله تعالى) جس سے مرد اور اس کی عورت میں جدائی ڈالتے ہیں۔ حدیث شریف میں ہے ” ليس منا من خبب امرأة على زوجها "(سنن ابو داؤد كتاب الطلاق باب من خبب امرأة على زوجها/ج ١ ص ٢٩٦/آفتاب عالم پریس لاہور) بدائع الصنائع میں ہے ” و منھا ان لا تکون منکوحة الغير لقوله تعالى والمحصنت من النساء معطوفا على قوله عزوجل حرمت عليكم امهاتكم الى قوله والمحصنت من النساء وهن ذوات الازواج "(ج ٢ ص ٢٦٨/المکتبة الشيعية) والله تعالیٰ اعلم بالصواب کتبہ:۔ محمد ارشاد رضا علیمی غفرلہ مدرس دار العلوم رضویہ اشرفیہ ایتی راجوری جموں وکشمیر ٥/محرم الحرام ١٤٤٥ھ مطابق ٢٤/جولائی ٢٠٢٣ء الجواب صحيح :محمد نظام الدین قادری خادم درس وافتا دار العلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات