لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

رہن کے کھیت میں کاشت کرنا کیساہے؟از محمد ارشاد رضا علیمی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

رہن کے کھیت میں کاشت کرنا کیساہے؟از محمد ارشاد رضا علیمی

رہن کے کھیت میں کاشت کر نا کیسا ہے؟ المستفتی:- محمد داؤد علیمی پرتاب گڑھ ،راجستھان  الجواب بعون الملك الوهاب رہن کے کھیت میں کاشت کرنا نہ مرتہن کے لیے جائز ہے اور نہ راہن کے لیے- فتاوی شامی میں ہے: ” لا يحل له أن ينتفع بشيء منه بوجه من الوجوه ان أذن له الراهن لأنه أذن له في الربوا”(ج ۵ ص ۲۹۲/ المکتبة الشيعية) بہار شریعت میں ہے”مرہون چیز سے کسی قسم کا نفع اٹھانا جائز نہیں ہے مثلا لونڈی غلام ہو تو اس سے خدمت لینا یا اجارہ پر دینا مکان میں سکونت کرنا یا کرایہ پر اٹھانا یا عاریت پر دینا، کپڑے اور زیور کو پہننا یا اجارہ وعاریت پر دینا الغرض نفع کی سب صورتیں ناجائز ہیں اور جس طرح مرتہن کو نفع اٹھانا ناجائز ہے راہن کو بھی ناجائز ہے(ج ۲ ح ۱۷ ص ۷۰۲/ رہن کا بیان/ مكتبة المدينه دعوت اسلامى) فتاوی رضویہ میں ہے: ” مرتہن کو مرہون سے نفع اٹھانا حرام اور نرا سود ہے”(ج ۳ ح ۱۷ ص ۷۰۲/ مكتبة المدينة دعوت اسلامى) والله تعالى أعلم بالصواب کتبہ:- محمد ارشاد رضا علیمی غفرلہ مقیم حال بالیسر اڑیسہ ۲۵/ رمضان المبارک ۱۴۴۴ھ مطابق ۱۷/اپریل ۲۰۲۳ء الجواب صحيح :محمد نظام الدین قادری خادم درس وافتا دار العلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات