مالک نصاب اپنے نام سے قربانی نہ کرکے حضور ﷺ کے نام سے کرے تو؟
صورت مسئولہ میں شخص مذکور اپنی طرف سے قربانی نہ کرے تو ترک واجب کے سبب گنہگار ہوگا لہذا اس پر واجب ہے کہ اپنی طرف سے قربانی کرے اور حضور ﷺ یا اپنے مرحو م والدین یا کسی بزرگ کے نام سے کرنا چاہتا ہے تو اس کے لئے الگ سے انتظام کرے۔ ایسا ہی فتاوی فیض الرسول ج٢, ص٤٤٥ میں ہے (کتاب الاضحیۃ, مطبوعہ شبیر برادرز لاہور)