حائضہ عورت کاقصیدہ بردہ شریف وغیرہ پڑھنا ۔ سوال : کیاحائضہ عورت قصیدہ بردہ شریف، دلائل الخیرات شریف ، مزیداورادووظائف پڑھ سکتی ہے ؟ ا لمستفتی:قاری اخلاق احمدفتح پوری ۔ حکم شرعی: حائضہ عورت کاقصیدہ بردہ شریف وغیرہ پڑھنا ۔ حائضہ قرآن پاک کی تلاوت نہیں کرسکتی کہ حدیث شریف میں اس سے ممانعت فرمائی گئی ۔باقی اذکار، تسبیح، تہلیل، اِستغفار، تسمیہ، و قصیدہ بردہ شریف ودلائل الخیرات شریف ودیگر اور ادو وظائف جوغیر قرآن سے ہوں ،پڑھ سکتی ہے۔بلکہ قرآن عظیم کی وہ آیات جو ذکر و ثنا ومناجات ودعاہوں،بہ نیت ذکرودعا،بے نیت تلاوت پڑھ سکتی ہے۔تحقیق وتفصیل کے لیے امام احمدرضاعلیہ الرحمۃ والرضوا ن کارسالہ ارتفاع الحجب عن قراءۃ الجنب (مشمولہ فتاوی رضویہ جلداول ص۲۲۲تا۲۳۴)کامطالعہ کریں ۔ان شاء اللہ خوب تشفی حاصل ہوگی ۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۔ Written By . Hazrat Allama Mufti Nizamuddun Razavi . Principal Jamia Ashrafia Mubarakpur ناشریا وارث کے لیے حق طباعت کامطالبہ کرناجائز ذاتی زمین خریدنے کے لیے مدرسے کاپیسہ استعمال کرنا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-2786 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
فتویٰ ریفرنس: MW-2786
تصدیق شدہ
دار الافتاء شرعی رہنمائی و ہیلپ لائن
شرعی مسئلہ یا استفسار کے لیے براہِ راست رابطہ فرمائیں
اگر آپ کو اس فتوے سے متعلق مزید رہنمائی یا کوئی نیا شرعی مسئلہ دریافت کرنا ہو تو دار الافتاء کے ان سرکاری ذرائع سے رجوع فرمائیں: