لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

اپنی بیوی سے کہا”میں نے تجھے جواب دیدیا” توطلاق ہوئی یانہیں؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اپنی بیوی سے کہا”میں نے تجھے جواب دیدیا” توطلاق ہوئی یانہیں؟

مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ زید نے اپنی بیوی کو کہا کہ جاؤ تم اپنے میکے چلی جاؤ میں نے تجھے جواب دےدیا ایسا اس نے ایک دو مرتبہ کہا تو کیا طلاق واقع ہوگی یا نہیں اگر ہوگی تو کون سی طلاق واقع ہوگی قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔ المستفتی محمد عاقب رضا فیضی نعیمی بسم ﷲ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب جواب دینا اگر وہاں کے محاورہ میں طلاق کے الفاظ صریحہ سے سمجھا جاتا ہے کہ جب عورت کی نسبت اس کو بولا جاتا ہے طلاق ہی مفہوم ہوتی ہے تو زید کی عورت اگر اس کی مدخولہ ہے اور الفاظ مذکورہ کا دوبار کہنا ثابت ہو تو زید کی بیوی پر دو طلاق واقع ہوگئیں جبکہ اس سے قبل کوئی طلاق نہ دیا ہو۔ ایسا ہی فتاوی فیض الرسول، ج٢، ص١٥٤، کتاب الطلاق میں ہے۔ ردالمحتار میں ہے: "الصریح ماغلب فی العرف استعمالہ فی الطلاق بحیث لایستعمل عرفا الافیہ من ای لغۃ کانت” اھ (ج٤، ص٤٦٤، کتاب الطلاق، باب الصریح، دار عالم الکتب الریاض) بہار شریعت میں ہے: "صریح وہ جس سے طلاق مراد ہونا ظاہر ہو اکثر طلاق میں اس کا استعمال ہو اگرچہ وہ کسی زبان کالفظ” اھ (حصہ ٨، ص١٥، طلاق کابیان، مکتبۃ المدینہ کراچی) اعلی حضرت امام احمد رضا رضی ﷲ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں: "اگر فار غ خطی دینا وہاں کے محاورہ میں طلاق کے الفاظ صریحہ سے سمجھا جاتا ہے جیسا کہ یہاں کی بعض اقوام میں ہے کہ عورت کی نسبت اس کے کہنے سے طلاق ہی مفہوم ہوتی ہے تو دو طلاقیں رجعی ہوئیں” اھ (فتاوی رضویہ جدید، ج١٢، ص٥٦٩، کتاب الطلاق، باب الکنایۃ، رضا فاؤنڈیشن لاہور) واللہ تعالیٰ ورسولہ صلی ﷲ تعالی علیہ وآلہ وسلم اعلم بالصواب۔ کتبہ; گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی۔ خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات