لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

عید کی نماز گھر پر قائم کر سکتے ہیں یا نہیں از محمد محفوظ عالم رضوی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عنوان  حضرت میرا سوال ہے کہ عید کی نماز گھر پر قائم کر سکتے ہیں یا نہیں محمد ذیشان حیدر

عید کی نماز گھر پر قائم کر سکتے ہیں یا نہیں از محمد محفوظ عالم رضوی

باسمہ تعالی وتقدس الجواب بعون الملک الوہاب عید کی نماز ادا کرنے کے شرائط اور جمعہ کی نماز ادا کرنے کے شرائط تقریبا یکسا ہے چنانچہ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں :”عیدین کی نماز واجب ہے مگر سب پر نہیں بلکہ انہیں پر جن پر جمعہ واجب ہے اور اس کی ادا کی وہی شرطیں ہیں جو جمعہ کے لئے ہیں ” (بہار شریعت جلد اور حصہ چہارم صفحہ 779) تو جس طرح سے جمعہ شعائر اسلام اور جامع جماعات ہے اسی طرح عیدین بھی شعائر اسلام اور جامع جماعات ہے اور جس طرح گھر پر جمعہ قائم کرنے کی اجازت نہیں اسی طرح عیدین کی نماز کی بھی اجازت نہیں ہے چنانچہ فتاوی فقیہ ملت میں ہے :”عیدین اور جمعہ کی نماز کے لئے شرط ہے کہ خود سلطان اسلام پڑھائے یا اس کا نائب یا اس کا ماذون اور جہاں سلطان اسلام نہ ہو وہاں اعلم علمائے بلد اس کا قائم مقام ہے ” (فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ 251) البتہ عید کے اگر عید پڑھنے کا موقع میسر نہ آے تو فقہاے کرام نے نماز چاشت ۴ رکعت ادا کرنے کا حکم عطا فرمایا ہے ۔ لہذا ایسی صورت حال میں اپنے گھروں میں نماز چاشت ادا کریں ۔۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب کتبہ :محمد محفوظ عالم رضوی علیمی (کولکاتا)

اعتکاف کے فضائل و احکام اور مسائل ماخوز از بہار شریعت

روزے کی حالت میں آکسیجن ماسک لگانا مفسد صوم ہے یا نہیں ؟

 

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات