لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

اگر شوہر اعتراف کرتا ہو تو فون اور واٹس اپ کے ذریعہ دی گئی طلاق واقع ہوجائے گی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اگر شوہر اعتراف کرتا ہو تو فون اور واٹس اپ کے ذریعہ دی گئی طلاق واقع ہوجائے گی

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع مندر ذیل مسئلہ میں ٹیلیفون کے ذریعہ طلاق دینے سے طلاق واقع ہوگی یا نہیں ؟ یا واٹس اپ پر لکھ سے طلاق ہوگی یا نہیں؟ محمد حمید رضا الجوابـــــــــــــــــــــ اگر شوہر اعتراف کرتا ہو کہ اس نے فون پر اپنی بیوی کو طلاق دی ہے تو طلاق ثابت ہوجائے گی اور اگر شوہر انکار کرے کہ اس نے فون پر طلاق نہیں دی ہے تو اگرچہ اس کی ریکارڈنگ یا ویڈیو گرافی موجود ہو طلاق کا ثبوت نہ ہوپائے گا۔ یوں ہی اگر شوہر واٹس اپ سے طلاق دینے کا اقرار کرتا ہو تو طلاق ہوجائے گی اور اگر انکار کرتا ہو تو طلاق کا ثبوت نہ ہوگا۔ واللہ سبحانہ و تعالی اعلم کتبہ: محمد نظام الدین قادری، خادم درس و افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی، بستی۔ یوپی۔ ٢/شوال المکرم ١۴۴٣ھ// ۴/مئی ٢٠٢٢ء

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات