زنّار کا مطلب کیا ہے ۔ زنار کسے کہتے ہیں ؟

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته

مفتی صاحب”زنّار "کا مطلب بتا دیں کیا ہے؟

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ

الجواب

وہ پٹی جسے نصرانی کمر اور پیٹ پر باندھتے ہیں
یا وہ بٹا ہوا دھاگا جسے ہندو لوگ بطور بدھی گلے میں ڈالتے ہیں.. یار رہے کہ کسی کافر کے مذہبی شعار کو اختیار کرنا ضرور کفر ہے مذہبی شعار کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ چیز ان کے مذہب میں عبادت ہو یا وہ چیز ان کے مذہب کی علامت ہو جیسے چوٹی رکھنا زنار باندھنا–
( فتاویٰ شارح بخاری : کتاب العقائد باب الفاظ الکفر ج 2 ص 566 )

واللہ اعلم عزوجل و ر سولہ اعلم ﷺ

Leave a Reply