زمین گروی پر دیا اور لینے والا واپس نہیں کر رہا ہے تو کیا حکم ہے ؟

زمین گروی پر دیا اور لینے والا واپس نہیں کر رہا ہے تو کیا حکم ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ دوست محمد مغل نے اپنے سسر کو چار سو روپے قرضہ کے بدلے میں زمین گروی دی تو دوست محمد مغل کے سالوں نے زمین پر قبضہ کرلیا ہے اور واپس کرنے سے انکار کررہے ہیں۔ ان لوگوں کو اس گروی زمین سے نفع اٹھانا اور استعمال کرنا اور کھانا عند الشرع کیسا ہے جائز ہے کہ ناجائز ہے اگر ناجائز ہے تو ان لوگوں کے لیے شرعی حکم کیا ہوگا؟

المستفتی:۔ محمد شوقین عالم مغل

 الجواب بعون الھادی الی الحق والصواب:

صورت مستفسرہ میں اگر دوست محمد نے اپنے سسرسے جو قرض لیا تھا ادا کردیا ہے تو پھر اس کے سالوں کا اسکی جگہ واپس نہ کرنا سراسر زیادتی ہے اگر قرض ادا نہیں کیا ہے تو ادا کرکے اپنی زمین واپس لے سکتا ہے۔ انکے سالوں کو روکنے کا حق حاصل نہیں۔اگر روکیں گے تو حق العبد میں گرفتار ہوکر مستحق قہر قہار وعذاب نار ہوں گے۔

گروی رکھی چیز سے نفع اٹھانا اور اسے استعمال کرنا اور اس سے کھانا نہ گروی رکھنے والے کے لیے جائز ہے اور نہ اس کے لیے جس کے پاس کوئی چیز گروی رکھی گئی۔

بہار شریعت میں ہے "جب دین بیباق کردیا تو مرتہن سے کہا جائے گا کہ رہن واپس دو کیونکہ اب اسے روکنے کا حق باقی نہیں رہا”(ج ۳ ح ۱۷/رہن کا بیان/ص ۷۰۲/مکتبۃ المدینۃ دعوت اسلامی) نیز اسی میں ہے ” مرہون چیز سے کسی قسم کا نفع اٹھانا جائز نہیں ہے مثلا لونڈی غلام ہوتو اس سے خدمت لینا یا اجارہ پر دینا مکان میں سکونت کرنا یا کرایہ پر اٹھانا یا عاریت پر دینا، کپڑے اور زیور کو پہننا یا اجارہ وعاریت پر دینا الغرض نفع کی سب صورتیں ناجائز ہیں اور جس طرح مرتہن کو نفع اٹھانا ناجائز ہے راہن کو بھی ناجائز ہے "(حوالہ سابق) والله تعالیٰ أعلم

کتبہ: محمد ارشاد رضا علیمیؔ غفرلہ خادم دار العلوم رضویہ اشرفیہ ایتی راجوری جموں وکشمیر ٢/ربیع الثانی ١٤٤٦ھ مطابق ٦/اکتوبر ٢٠٢٤ء

الجواب صحيح:محمد نظام الدین قادری خادم درس وافتا دار العلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی

9 thoughts on “زمین گروی پر دیا اور لینے والا واپس نہیں کر رہا ہے تو کیا حکم ہے ؟”

  1. شركة Bwer هي أحد الموردين الرئيسيين لموازين الشاحنات ذات الجسور في العراق، حيث تقدم مجموعة كاملة من الحلول لقياس حمولة المركبات بدقة. وتغطي خدماتها كل جانب من جوانب موازين الشاحنات، من تركيب وصيانة موازين الشاحنات إلى المعايرة والإصلاح. تقدم شركة Bwer موازين شاحنات تجارية وموازين شاحنات صناعية وأنظمة موازين جسور محورية، مصممة لتلبية متطلبات التطبيقات الثقيلة. تتضمن موازين الشاحنات الإلكترونية وموازين الشاحنات الرقمية من شركة Bwer تقنية متقدمة، مما يضمن قياسات دقيقة وموثوقة. تم تصميم موازين الشاحنات الثقيلة الخاصة بهم للبيئات الوعرة، مما يجعلها مناسبة للصناعات مثل الخدمات اللوجستية والزراعة والبناء. سواء كنت تبحث عن موازين شاحنات للبيع أو الإيجار أو التأجير، توفر شركة Bwer خيارات مرنة لتناسب احتياجاتك، بما في ذلك أجزاء موازين الشاحنات والملحقات والبرامج لتحسين الأداء. بصفتها شركة مصنعة موثوقة لموازين الشاحنات، تقدم شركة Bwer خدمات معايرة موازين الشاحنات المعتمدة، مما يضمن الامتثال لمعايير الصناعة. تشمل خدماتها فحص موازين الشاحنات والشهادات وخدمات الإصلاح، مما يدعم موثوقية أنظمة موازين الشاحنات الخاصة بك على المدى الطويل. بفضل فريق من الخبراء، تضمن شركة Bwer تركيب وصيانة موازين الشاحنات بسلاسة، مما يحافظ على سير عملياتك بسلاسة. لمزيد من المعلومات حول أسعار موازين الشاحنات، وتكاليف التركيب، أو لمعرفة المزيد عن مجموعة موازين الشاحنات ذات الجسور وغيرها من المنتجات، تفضل بزيارة موقع شركة Bwer على الإنترنت على bwerpipes.com

    جواب دیں

Leave a Reply