زکوۃ کتنے پیسوں پر واجب ہے ؟
ہندہ ایک طلاق شدہ عورت ہے اس نے عربی کتاب پڑھا کر 30 ہزار روپے اکٹھے کر لئے ہیں تو کیا اس پر زکوٰۃ واجب ہے؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ہاں ! اس عورت پر بھی زکوۃ فرض ہے اور صدقہ فطر اور قربانی واجب ۔جس کے پاس انگریزی زمانے کے چاندی کے چھپن روپے
ہو ں یا اتنے وزن کی چاندی ہو یا اتنی قیمت کا چاندی کا زیور ہو تو اس پر زکوۃ فرض ہو جاتی ہے ۔ چاندی کی قیمت گھٹتی
بڑھتی رہتی ہے تو الگ الگ زمانوں میں اس کی قیمت بھی الگ الگ ہوگی آج کے دن چاندی کے چھپن روپے بھر کی قیمت
75 سو روپے بنتی ہے آگے چل کر اس کی قیمت اس سے زیادہ یا بہت زیادہ بھی ہو سکتی ہے تو ہر زمانے کے لوگ اپنے
اپنے زمانے میں اتنی چاندی قیمت کسی قابل اعتماد سنار سے معلوم کر کے اس کی زکوۃ ادا کریں ۔
الغرض جس عورت کے پاس اتنے روپے ہوں تو سوال میں مذکور ہیں یا اس سے زائد ہو اس پر فی الحال زکوۃ بھی فرض ہے اور
قربانی اور صدقہ فطر بھی واجب ہے ۔
واللہ تعالی اعلم
کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور