کوئی سامان بیچا اور پورا پیسہ نہ ملا ہو تو اس پر زکوۃ کا کیا حکم ہے ؟
سوال : میں نے اپنی زمین کا ایک حصہ بیچ دیا ہے جس کی پوری قیمت مجھے ابھی نہیں ملی ہے ۔ جو پیسے باقی ہیں کیا اس پر بھی زکاۃ دینی ہوگی؟
الجوابــــــــــــــــــــــــ
جو زمین آپ نے بیچ دی ہے اس کی زکوۃ زمین کے دام پر واجب ہوگی. اس دام پر بھی جو اصول ہو چکا ہے اور اس دام پر بھی جو خریدار کے ذمہ باقی ہیں، آپ پورے دام کی زکوٰۃ ادا کریں ۔
واللہ تعالی اعلم
سوال : میں نے ایک گاڑی اپنے استعمال کی نیت سے خریدی تھی، اسے بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن اب میں اسے بیچنا چاہتا ہوں اب تک بیچی نہیں ہے تو کیا اس کی بھی زکاۃ دینی ہوگی؟
الجوابــــــــــــــــــــــــ
اپنے استعمال میں رکھنے کے لیے سے جو گاڑی خریدی اس پر زکوۃ نہیں، گو اب آپ کا ارادہ اس کو بیچنے کا ہو ہاں جب وہ گاڑی فروخت ہو جائے تو اس کے دام پر زکوۃ واجب ہوگی ابھی تو روپے ثمن ہیں اور ثمن پر زکوۃ شرعاً واجب ہے ۔
واللہ تعالی اعلم
کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور