زیور بنانے کی مزدوری پر بھی زکوۃ ہے یا صرف زیور پر ؟ / زکوۃ کے اہم مسائل

زیور بنانے کی مزدوری پر بھی زکوۃ ہے یا صرف زیور پر ؟

سوال : سونے پر جو زکات ہے وہ صرف اس کی اصل قیمت پر ہے یا پھر مزدور کی مزدوری وغیرہ سب ملا کر جو قیمت ہوگی اس کے حساب سے زکوۃ دینی ہوگی؟

الجوابـــــــــــــــــــــــــــ
سونے چاندی کے زیورات کی زکوۃ سونے چاندی پر ہے، زیور بنانے کی مزدوری اس میں شامل نہ ہو گی. نرخ بازار سے زیورات کے سونے چاندی کی سال زکوۃ پر جو قیمت ہو اس کی قیمت کے لحاظ سے زیورات کا واجبی دام جوڑ لیں، پھر اس کی زکوۃ نکالیں، رہی مزدوری، تو نہ سونا ہے نہ چاندی. اس کا اس میں شمار نہیں ۔

واللہ تعالی اعلم

کتبــــــــــــــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

Leave a Reply