وقف میں تبدیلی کرنا جائز نہیں / وقف کی ہوئ چیز کو بیچنا کیسا ہے ؟

وقف میں تبدیلی کرنا جائز نہیں

سوال : مرد و عورت دونوں نے اپنا بنا ہوا مکان جو کہ گاؤں کے اندر ہے اس کا آدھا حصہ مسجد کو ہبہ کر دیا اور آدھا حصہ مدرسہ کو ہبہ کر دیا، اس کے بعد مرد کا انتقال ہو گیا تو وہ عورت چاہتی ہے کہ موقوفہ مکان کو بیچ کر مسجد اور مدرسے میں اس کی قیمت صرف کر دی جائے تو اس میں کوئی شرعی قباحت تو نہیں؟

الجوابــــــــــــــــــــــ

وہ مکان بیچنا جائز نہیں ،جس طور پر وقف ہوا ہے اسی طور پر مسجد و مدرسہ میں اسے استعمال کریں ۔ فتاوی عالمگیری میں ہے

لا یجوز تغییر الوقف عن ھیئتہ فلا یجعل الدار بتانا ولا الخان حماما ”

(الفتاوی الہندیہ ،ج،٢: 490 الباب الرابع عشر فی المتفرقات)

واللہ تعالی اعلم
کتبـــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

Leave a Reply