الٹے کپڑے میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
الٹا کپڑا لوگ کئی چیزوں کو سمجھ لیتے ہیں مثلاً مصلی الٹ گیا تو لوگ پوچھتے ہیں کہ نماز ہوئی یا نہیں، یا سلی
ہوئی لنگی پہن لیتے ہیں تو اس کو الٹی کہتے ہیں حالانکہ لنگی میں شرعاً الٹا سیدھا نہیں ہوتا اور جو کپڑے پہنے جاتے ہیں
جیسے کرتا،پاجامہ ان میں الٹا سیدھا ہوتا ہے اس طرح کے کپڑوں کا حکم یہ ہے کہ اگر کسی نے الٹا کپڑا پہن کر نماز پڑھ لی
تو نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی ، اگر دوبارہ نہیں پڑھے گا تو گنہگار ہوگا ۔
والله تعالى اعلم بالصواب
کتبـــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور