علماء و فقہاء سے امت کی بے وفائی از سید میتاب عالم

علماء و فقہاء سے امت کی بے وفائی

علامہ الامام ابن جوزی متوفی 597 ھجری عالم اسلام کے بہت بڑے فقیہ محدث مفسر مورخ صوفی عالم تھے

علامہ ابن جوزی کے ہاتھ پر بیس ہزار سے زائد یہود و نصاری نے اسلام قبول کیا

ایک لاکھ سے زیادہ گناہ گار لوگوں نے توبہ کی

آپ نے تین سو سے زیادہ کتابیں لکھیں

اس کے باجود اپنے شاگردوں کو فرمایا کرتے تھےکہ

جب تم جنت میں داخل ہو جاؤ تو وہاں مجھے نہ دیکھو تو اللہ تعالیٰ سے عرض کرنا کہ اے مالک و مولا تیرا ایک بندہ تھا جو ہمیں تیری یاد دلاتا تھا

اتنا کہنے کہ بعد آپ رونے لگ جاتے تھے

ابن جوزی کی تین سو کتابیں امت پہ بہت بڑا احسان ھے

مگر اس امت نے ان کے احسان کا صلہ یوں دیا کہ امام ابن جوزی کے مزار مبارک کو فروخت کر دیا گیا اور وہاں ٹیکسی سٹینڈ بنا دیا گیا

یہ امت اپنی تاریخ اپنے ہیرو کو یاد نہیں رکھتی بلکہ ذلیل و رسوا کر دیتی ھے

اللہ تعالیٰ ان کو ھدایت دے اور امام ابن جوزی کی قبر مبارک کو شریروں کے شر سے بچائے اور اس پر کروروں رحمتوں کا نزول فرمائے۔۔۔

سید مہتاب عالم

Leave a Reply