شوہر کہتا ہے دو طلاق دی بیوی تین کہتی ہے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: حضور میرا سوال یہ ہے کہ لڑکے نے لڑکی کو طلاق دی ہے اس وقت جب طلاق دے چکا تو لڑکا کہتا ہے میں نے دو طلاق دی ہے جب کہ
لڑکی کہتی ہے کہ تم نے تین طلاق دی ہے مفتی صاحب کیا طلاق ہو گئی؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
شوہر کے اقرار کے مطابق اس کی بیوی پر دو طلاقیں ضرور واقع ہوگئیں ۔ لیکن عورت تین طلاق کا دعوی کرتی ہے تو اسے مرد کے ساتھ رہنا
حلال نہیں وہ عدت گذار کر جہاں چاہے نکاح کرلے اور مرد رجعت نہ کرے حل کی یہی راہ ہے ۔
والله تعالى اعلم بالصواب ۔
کتبـــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور