تفسیرسورۃبنی اسرائیل آیت ۱ ۔ معراج کا واقعہ/ معراج کی حقیقت
حضورتاجدارختم نبوتﷺکومعراج اس لئے کرائی گئی تاکہ غلبہ دین کی راہ میں آنے والی شدائد ومصائب پرآپﷺ کاقلب اطہرمضبوط ہوجائے {سُبْحٰنَ الَّذِیْٓ اَسْرٰی بِعَبْدِہٖ لَیْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَی الْمَسْجِدِ الْاَقْصَا الَّذِیْ بٰرَکْنَا حَوْلَہ لِنُرِیَہ مِنْ اٰیٰتِنَا اِنَّہ ہُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ}(۱) ترجمہ کنزالایمان:پاکی ہے اسے جو راتوں رات اپنے بندے کو لے گیا مسجد ِحرام سے مسجد ِ اقصیٰ تک …