سفیراسلام:علامہ شاہ عبدالعلیم صدیقی کی مبارک حیات اورزریں خدمات پرایک طائرانہ نظر
سفیراسلام:علامہ شاہ عبدالعلیم صدیقی کی مبارک حیات اورزریں خدمات پرایک طائرانہ نظر خانوادۂ صدیقی: مبلغِ اسلام ،سفیرِنظامِ مصطفی حضرت مولاناشاہ عبدا لعلیم علیمؔ صدیقی میرٹھی علیہ الرحمہ ۱۵رمضان المبارک ۱۳۱۰ھ / ۳ اپریل ۱۸۹۲ء شہرمیرٹھ (انڈیا)کے محلہ مشائخان میں صدیقی شرفاکے مشہورگھرانے میںپیداہوئے ۔ والدِماجدحضرت مولاناشاہ عبدالحکیم جوشؔ(۱)میرٹھی خود ایک باوقارعالمِ دین ،صوفیِ با صفا اور بہترین شاعرتھے ۔ گویا …