ساس کو شہوت کے ساتھ چھوا یا بوسہ لیا تو کیا بیوی سے نکاح ٹوٹ گیا؟

ساس کو شہوت کے ساتھ چھوا یا بوسہ لیا تو کیا بیوی سے نکاح ٹوٹ گیا؟ مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع متین کہ ساس کو یعنی عورت کی والدہ کو شہوت کے ساتھ چھوا یا بوسہ لیا تو کیا بیوی نکاح سے نکل گئی صاف صاف مسئلہ بیان کرکے عنداللہ ماجور …

مزید پڑھہں

رضاعی پھوپھی سے نکاح حرام ہے۔ مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔

رضاعی پھوپھی سے نکاح حرام ہے۔مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی زید اپنی بہن ہندہ کا دودھ دوسال کی عمر میں پی چکا ہے اب اپنے بیٹے کی شادی ہندہ کی بیٹی سے کرنا چاہتا ہے کیا شرعاً ایسا کرنا درست ہے یا نہیں؟ المستفتی: حافظ عبد القیوم ملدہ بلرام پور یوپی انڈیا۔ الجواب بعون الملک الوھاب صورت مسئولہ میں …

مزید پڑھہں

عورت سے نکاح کے لیے اجازت لیتے وقت گواہ موجود نہ ہوں اور ایجاب وقبول کے وقت موجود ہوں تو کیا نکاح ہوگا یا نہیں؟

عورت سے نکاح کے لیے اجازت لیتے وقت گواہ موجود نہ ہوں اور ایجاب وقبول کے وقت موجود ہوں تو کیا نکاح ہوگا یا نہیں؟ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عرض یہ ہے حضرت ایک جگہ نکاح ہوا تھا اور وہاں کئی لوگ موجود تھے دو آدمی گواہ بنائے گئے جن کے سامنے یہ سب کاروائی ہوئی اور نکاح نامے …

مزید پڑھہں

شادی شدہ عورت اپنے شوہر کے نکاح میں رہتے ہوئے دوسرے مرد سے نکاح نہیں کرسکتی۔

شادی شدہ عورت اپنے شوہر کے نکاح میں رہتے ہوئے دوسرے مرد سے نکاح نہیں کرسکتی۔ ایک لڑکا غیر شادی شدہ ہے اس کا ایک عورت شادی شدہ سے تعلق ہے عورت تین بچوں کی ماں ہے وہ اپنے شوہر کو چھوڑنا بھی نہیں چاہتی اور اس لڑکے سے نکاح بھی کرنا چاہتی ہے تاکہ زنا سے بچ جائے کیا …

مزید پڑھہں

بلوغت سے پہلے لڑکی کا شوہر سے نکاح ہوا وہ فوت ہو گیا تو کیا لڑکی عدت گزارے گی؟

بلوغت سے پہلے لڑکی کا شوہر سے نکاح ہوا وہ فوت ہو گیا تو کیا لڑکی عدت گزارے گی؟ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ : کیا فرماتے ہیں علمائےدین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک لڑکی جس کی عمر ابھی آٹھ یا نو سال ہے نابالغ ہے چھوٹی عمر میں ہی اس کے والدین اس لڑکی کا نکاح کر …

مزید پڑھہں

بغیر گواہوں کے نکاح کرلیا پھر طلاق دے دیا اب دوبارہ نکاح کے لئے کیا حکم ہے ؟

بغیر گواہوں کے نکاح کرلیا پھر طلاق دے دیا اب دوبارہ نکاح کے لئے کیا حکم ہے ؟ السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ لڑکا اور لڑکی بغیر گواہ کے آپس میں نکاح کر لئے کچھ دن رہنے کے بعدلڑکے نے تین طلاق دے دیا دریافت طلب امر …

مزید پڑھہں

ایک بیوی کی لڑکی کا نکاح دوسری بیوی کے لڑکے سے درست ہے یا نہیں؟

ایک بیوی کی لڑکی کا نکاح دوسری بیوی کے لڑکے سے درست ہے یا نہیں؟ سوال : زید کی بیوی کا انتقال ہونے کے بعد اس نے دوسری شادی یعنی نکاح بیوہ ہندسے کر لیا. پہلی بیوی سے ایک لڑکا تھا اتفاقاً ہندہ کو بھی پہلے شوہر سے ایک لڑکی تھی جو نانا نانی کے یہاں پل بڑھ کر جوان …

مزید پڑھہں

اپنے لڑکے کا نکاح بیوی کی اس لڑکی سے جو دوسرے شوہر سے ہے کر سکتے ہیں یا نہیں؟

اپنے لڑکے کا نکاح بیوی کی اس لڑکی سے جو دوسرے شوہر سے ہے کر سکتے ہیں یا نہیں؟ سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں کہ زید کا انتقال ہو گیا اس کے نطفے سے تین لڑکیاں اور دو لڑکے ہیں. زید کی بیوی ہندہ نے بکر سے شادی کی اور بکر کی …

مزید پڑھہں

لڑکی کی شادی پانچ سال کی عمر میں ہوئی اب بالغ ہوکر جانے سے انکار کرتی ہے تو کیا حکم ہے؟

لڑکی کی شادی پانچ سال کی عمر میں ہوئی اب بالغ ہوکر جانے سے انکار کرتی ہے تو کیا حکم ہے؟ سوال : زید کی شادی ہندہ سے پانچ سال کی عمر میں ہوئی اب ہندہ بالغہ ہے اور اپنے شوہر کے پاس ابھی تک نہ گئی اور نہ جانا ہی چاہتی ہے تو اس کے بارے میں شرعی احکام …

مزید پڑھہں

ویڈیو کالنگ کے ذریعے نکاح کا حکم / نکاح کے مسائل

ویڈیو کالنگ کے ذریعے نکاح کا حکم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
حضور مفتی صاحب قبلہ!
ویڈیو کالنگ کے ذریعہ نکاح خوانی کے متعلق شرف شریف کا کیا موقف ہے؟ اطمینان بخش جواب کی درخواست ہے ۔
جزاکم اللہ خیرا.
المستفتی عبدالرقیب ملک
سدھارتھ نگر، یوپی

الجواب: ویڈیو کالنگ کے ذریعے نکاح کا حکم

 

ویڈیو کالنگ کے ذریعہ اس طرح نکاح نہیں ہوگا کہ ایجاب ایک جگہ سے ہو اور اس منظر کو ویڈیو سے دیکھ کر دوسری جگہ سے اس کو قبول کیا جائے؛ کیوں کہ :
اولاّ نکاح کے وجودِ شرعی کے لیے ایجاب وقبول کا ایک مجلس میں ہونا ضروری ہے ۔ حالاں کہ ویڈیو کالنگ کے ذریعہ نکاح میں ایجاب کی مجلس ایک جگہ ہوتی ہے اور قبول کی مجلس دوسری جگہ ہوتی ہے ۔

علامہ محقق علاوالدین حصکفی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:
"من شرائط الایجاب والقبول اتحاد المجلس” (در مختار ج۴ص٧٦)

علامہ شامی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:
"ولو عقدا وہما یمشیان او یسیران علی الدابة لایجوز”(رد المحتارج۴ ص٧٦)

اعلی حضرت امام احمد رضا قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں:

اور کوئی ایجاب مجلس سے باہر قبول پر موقوف نہیں رہ سکتا۔
کما نصوا علیہ فی عامۃ الکتب وفی النھر والدر من شرائط الایجاب والقبول اتحاد المجلس” (فتاوی رضویہ ج۵ص١١٣)

ثانیا: نکاح کے لیے دو ایسے گواہوں کا ہونا ضروری ہے جو دونوں ہی ایجاب وقبول دونوں کے گواہ ہوں . جب کہ ویڈیو کالنگ کے ذریعہ نکاح میں ایجاب اور قبول کے گواہ الگ الگ ہوتے ہیں اور یہاں ایجاب والی مجلس کا گواہ، قبول والی مجلس کا شرعی گواہ نہیں ہوتاہے ۔ یوں ہی قبول کی مجلس کا گواہ ایجاب کی مجلس کا گواہ نہیں ہوتا ہے .

کیوں کہ نکاح کی گواہی کے لیے ایجاب وقبول کرنے والوں کی بات سننے کے ساتھ ان کو دیکھنا بھی ضروری ہے جب کہ ویڈیو کالنگ والی صورت میں مجلسِ ایجاب کا گواہ ،اصل قبول کرنے والے کو نہیں دیکھتا ہے . بلکہ اس کی شبیہ یا صورت کو دیکھتا ہے۔ یوں ہی مجلسِ قبول کا گواہ، اصل ایجاب کرنے والے کو نہیں دیکھتا ہے بلکہ اس کی شبیہ یا صورت کو دیکھتا ہے ۔

بہار شریعت میں ہے:
"تحمل یعنی معاملہ کے گواہ بننے کے لیے تین شرطیں ہیں ۔

(۱) بوقتِ تحمل عاقل ہونا،

(۲) انکھیارا ہونا،

(۳) جس چیز کا گواہ بنے اُس کا مشاہدہ کرنا۔”

(بہار شریعت حصہ ١٢ص ٩۴٢نسخہ دعوت اسلامی ایپ)
اسی میں ہے:
"جو چیز دیکھنے کی ہے اُسے آنکھ سے دیکھا اور جو چیز سننے کی ہے اُسے اپنے کان سے سنا مگر جس سے سُنا اُس کو بھی آنکھ سے دیکھا ہو تو گواہی دینا جائز ہے ۔ اگرچہ پردہ کی آڑ سے دیکھا ہو کہ اس نے دیکھا اور اُس نے نہ دیکھا”(بہارشریعت حصہ ١٢ص٩٣٧ نسخہ دعوت اسلامی ایپ)
ظاہر ہےیہاں "مشاہدہ” اور "پردہ کی آڑ سے دیکھنے” سے مراد اصل بولنے والے کو دیکھنا ہے نہ کہ اس کی صورت وشبیہ کو دیکھنا ۔
ہاں، موبائل فون وغیرہ سے اس طرح نکاح ہوسکتا ہے کہ لڑکی یا لڑکا ان کے ذریعہ نکاح پڑھانے والے کو اپنے نکاح کا وکیل بنادے اور وہ وکیل ایجاب یا قبول کرلے تو نکاح ہوجائے گا۔ مثلا نکاح خواں مولوی نے لڑکی سے فون پر کہا کہ کیا تم نے مجھ (فلاں بن فلاں مولوی) کو پچاس ہزار روپیے مہر پر فلاں بن فلاں کے ساتھ اپنا نکاح کردینے کا وکیل بنایا؟

لڑکی اس کے جواب میں کہے”ہاں”۔اب وہ وکیل گواہوں کی موجودگی میں دولھا سے بطریق معروف ایجاب کرے اور دولھا منظور کرے تو نکاح ہوجائے گا۔

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔
کتبہ:محمد نظام الدین قادری: خادم درس و افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی۔بستی۔ یوپی۔

٨/رمضان المبارک ١۴۴٢//٢١/اپریل ٢٠٢١ء

Alimi Darul Ifta Jamia Alimia Jamda shahi basti

مزید پڑھہں