عہدقدیم سے لیکر عہدجدیدتک اسلام کی گرفت پر کفارکاچیخنا
{یَسْـَلُوْنَکَ عَنِ الشَّہْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِیْہِ قُلْ قِتَالٌ فِیْہِ کَبِیْرٌ وَصَدٌّ عَنْ سَبِیْلِ اللہِ وَکُفْرٌ بِہٖ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ اِخْرَاجُ اَہْلِہٖ مِنْہُ اَکْبَرُ عِنْدَ اللہِ وَ الْفِتْنَۃُ اَکْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ وَلَا یَزَالُوْنَ یُقٰتِلُوْنَکُمْ حَتّٰی یَرُدُّوْکُمْ عَنْ دِیْنِکُمْ اِنِ اسْتَطٰعُوْا وَمَنْ یَّرْتَدِدْ مِنْکُمْ عَنْ دِیْنِہٖ فَیَمُتْ وَہُوَکَافِرٌ فَاُولٰٓئِکَ حَبِطَتْ اَعْمٰلُہُمْ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ وَ اُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ النَّارِ ہُمْ فِیْہَا خٰلِدُوْنَ}(۲۱۸)
ترجمہ کنزالایمان :تم سے پوچھتے ہیں ماہ حرام میں لڑنیکا حکم تم فرماؤ اس میں لڑنا بڑا گناہ ہے اور اللہ کی راہ سے روکنا اور اس پر ایمان نہ لانا اور مسجد حرام سے روکنا اور اس کے بسنے والوں کو نکال دینا اللہ کے نزدیک یہ گناہ اس سے بھی بڑے ہیں اور ان کا فساد قتل سے سخت تر ہے اور ہمیشہ تم سے لڑتے رہیں گے یہاں تک کہ تمہیں تمہارے دین سے پھیردیں اگر بن پڑے اور تم میں جو کوئی اپنے دین سے پھرے پھر کافر ہوکر مرے تو ان لوگوں کا کیا اکارت گیا دنیا میں اور آخرت میں اور وہ دوزخ والے ہیں انہیں اس میں ہمیشہ رہنا
ترجمہ ضیاء الایمان:اے حبیب کریم ﷺ! آپ سے ماہ حرام میں لڑنے کاحکم پوچھتے ہیں ، آپ فرمادیں اس میں لڑناگناہ ہے اوراللہ تعالی کی راہ سے روکنااوراللہ تعالی پرایمان نہ لانااورمسجدحرام شریف سے روکنااوراس میں رہنے والوں کو وہاں سے نکال دینااللہ تعالی کے نزدیک یہ گناہ اس سے بھی بڑے ہیں اورکفارمکہ کافساد پھیلاناان کے قتل سے بھی سخت ہے اورہمیشہ جتناان سے ہوسکے گا تم سے لڑتے رہیں گے یہاں تک کہ تم کو دین سے پھیردیں، تم میں سے کوئی شخص دین سے پھرجائے اورپھرکفر کی حالت میں مرجائے توان لوگوں کے سارے نیک اعمال برباد ہوجائیں گے ۔ وہ دنیاوآخرت میں دوزخی ہیں اورانہیں اس میں ہمیشہ رہناہے ۔
شان نزول
وَرَوَی أَبُو الْیَسَارِ عَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَعَثَ رَہْطًا وَبَعَثَ عَلَیْہِمْ أَبَا عُبَیْدَۃَ بْنَ الْحَارِثِ أَوْ عُبَیْدَۃَ بْنَ الْحَارِثِ،فَلَمَّا ذَہَبَ لِیَنْطَلِقَ بَکَی صَبَابَۃً إِلَی رَسُولِ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَبَعَثَ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ جَحْشٍ،وَکَتَبَ لَہُ کِتَابًا وَأَمَرَہُ أَلَّا یَقْرَأَ الْکِتَابَ حَتَّی یَبْلُغَ مَکَانَ کَذَا وَکَذَا، وَقَالَ:وَلَا تُکْرِہَنَّ أَصْحَابَکَ عَلَی الْمَسِیرِ،فَلَمَّا بَلَغَ الْمَکَانَ قَرَأَ الْکِتَابَ فَاسْتَرْجَعَ وَقَالَ:سَمْعًا وَطَاعَۃً لِلَّہِ وَلِرَسُولِہِ، قَالَ: فَرَجَعَ رَجُلَانِ وَمَضَی بَقِیَّتُہُمْ، فَلَقُواابْنَ الْحَضْرَمِیِّ فَقَتَلُوہُ، وَلَمْ یَدْرُوا أَنَّ ذَلِکَ الْیَوْمَ مِنْ رَجَبٍ، فَقَالَ الْمُشْرِکُونَ: قَتَلْتُمْ فِی الشَّہْرِ الْحَرَامِ،فَأَنْزَلَ اللَّہُ تعالی:یَسْئَلُونَکَ عَنِ الشَّہْرِ الْحَرامِ۔
ترجمہ :حضرت سیدناابوالیساررضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت سیدناعبداللہ بن جندب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضوتاجدارختم نبوت ﷺنے ایک لشکرروانہ فرمایا، اوران پر حضرت سیدناابوعبیدہ بن حارث رضی اللہ عنہ کو امیرمقررفرمایا۔ جب وہ روانہ ہونے کے لئے حضورتاجدارختم نبوت ﷺکی خدمت اقدس میں حاضرہوئے تووہ حضورتاجدارختم نبوت ﷺکی محبت کی شدت کی وجہ سے فریفتہ ہوکررونے لگے ۔ توآپ ﷺنے حضرت سیدناعبداللہ بن حجش رضی اللہ عنہ کو امیربناکربھیج دیااورانہیں خط لکھ کرعطافرمایااورساتھ ہی یہ حکم ارشادفرمایاکہ اس خط کو کھول کر نہ پڑھیں ، یہاں تک کہ وہ فلاں فلاں جگہ تک پہنچ جائیں اورارشادفرمایاکہ اپنے ساتھیوں میں سے کسی کوبھی سفرکرنے پرمجبورنہ کرنا، پس جب وہ اس مقررہ مقام پر پہنچے تو خط پڑھااور{اناللہ واناالیہ راجعون} پڑھااورکہاکہ{سَمْعًا وَطَاعَۃً لِلَّہِ وَلِرَسُولِہ}کہ اللہ تعالی اوراس کے حبیب کریم ﷺکی رضااورخوشنودی کے لئے دل وجان حاضرہے ۔ دوآدمی واپس لوٹ آئے اورباقی افراد ان کے ساتھ آگے چلے گئے ، چنانچہ ان کی ملاقات ابن حضرمی سے ہوئی توانہوںنے اسے قتل کردیااورانہیں اس کاعلم نہ تھاکہ آج رجب المرجب کاپہلادن ہے ۔ تواس پر مشرکین نے اعتراضات کئے کہ تم نے شہرحرام میں قتل کردیا، پس اللہ تعالی نے یہ آیت کریمہ نازل فرمائی ۔ {یَسْئَلُونَکَ عَنِ الشَّہْرِ الْحَرامِ}
(تفسیر القرطبی:أبو عبد اللہ محمد بن أحمد بن أبی بکر شمس الدین القرطبی (۳:۴۱)
سریہ عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کاقصہ
قَالَ أَبُو عُمَرَفِی کِتَابِ الدُّرَرِ لَہُ:وَلَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ طَلَبِ کُرْزِ بْنِ جَابِرٍ وَتُعْرَفُ تِلْکَ الْخَرْجَۃُ بِبَدْرٍ الْأُولَی أَقَامَ بِالْمَدِینَۃِ بَقِیَّۃَ جُمَادَی الْآخِرَۃِ وَرَجَبٍ،وَبَعَثَ فِی رَجَبٍ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ جَحْشِ بْنِ رِئَابٍ الْأَسَدِیَّ وَمَعَہُ ثَمَانِیَۃُ رِجَالٍ مِنَ الْمُہَاجِرِینَ،وَہُمْ أَبُو حُذَیْفَۃَ بْنُ عُتْبَۃَ، وَعُکَاشَۃُ بْنُ مِحْصَنٍ، وَعُتْبَۃُ بْنُ غَزْوَانَ،وَسُہَیْلُ بْنُ بَیْضَاء َ الْفِہْرِیُّ،وَسَعْدُ بْنُ أَبِی وَقَّاصٍ،وَعَامِرُ بْنُ رَبِیعَۃَ،وَوَاقِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ التَّمِیمِیُّ،وَخَالِدُ بْنُ بُکَیْرٍ اللَّیْثِیُّ وَکَتَبَ لِعَبْدِ اللَّہِ بْنِ جَحْشٍ کِتَابًا،وَأَمَرَہُ أَلَّا یَنْظُرَ فِیہِ حَتَّی یَسِیرَ یَوْمَیْنِ ثُمَّ یَنْظُرُ فِیہِ (فَیَمْضِی لِمَا أَمَرَہُ بِہِ)وَلَا یَسْتَکْرِہُ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِہِ،وَکَانَ أَمِیرَہُمْ،فَفَعَلَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَحْشٍ مَا أَمَرَہُ بِہِ،فَلَمَّا فَتَحَ الْکِتَابَ وَقَرَأَہُ وَجَدَ فِیہِ:إِذَا نَظَرْتَ فِی کِتَابِی ہَذَا فَامْضِ حَتَّی تَنْزِلَ نَخْلَۃً بَیْنَ مَکَّۃَ وَالطَّائِفِ فَتَرَصَّدْ بِہَا قُرَیْشًا،وَتَعَلَّمْ لَنَا مِنْ أَخْبَارِہِمْ فَلَمَّا قَرَأَ الْکِتَابَ قَالَ:سَمْعًا وَطَاعَۃً، ثُمَّ أَخْبَرَ أَصْحَابَہُ بِذَلِکَ، وَبِأَنَّہُ لَا یَسْتَکْرِہُ أَحَدًا مِنْہُمْ، وَأَنَّہُ نَاہِضٌ لِوَجْہِہِ بِمَنْ أَطَاعَہُ،وَأَنَّہُ إِنْ لَمْ یُطِعْہُ أَحَدٌ مَضَی وَحْدَہُ، فَمَنْ أَحَبَّ الشَّہَادَۃَ فَلْیَنْہَضْ،وَمَنْ کَرِہَ الْمَوْتَ فَلْیَرْجِعْ. فَقَالُوا:کُلُّنَا نَرْغَبُ فِیمَا تَرْغَبُ فِیہِ، وَمَا مِنَّا أَحَدٌ إِلَّاوَہُوَ سَامِعٌ مُطِیعٌ لِرَسُولِ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ،وَنَہَضُوا مَعَہُ، فَسَلَکَ عَلَی الْحِجَازِ،وَشَرَدَ لِسَعْدِ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ وَعُتْبَۃَ بْنِ غَزْوَانَ جَمَلٌ کَانَا یَعْتَقِبَانِہِ فَتَخَلَّفَا فِی طَلَبِہِ، وَنَفَذَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَحْشٍ مَعَ سَائِرِہِمْ لِوَجْہِہِ حَتَّی نَزَلَ بِنَخْلَۃٍ، فَمَرَّتْ بِہِمْ عِیرٌ لِقُرَیْشٍ تَحْمِلُ زَبِیبًا وَتِجَارَۃً فِیہَا عَمْرُو بْنُ الْحَضْرَمِیِّ وَاسْمُ الْحَضْرَمِیِّ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَبَّادٍ مِنَ الصَّدَفِ،وَالصَّدَفُ بَطْنٌ مِنْ حَضْرَمَوْتَ وَعُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بن المغیرۃ،وأخوہ نوفل ابن عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْمُغِیرَۃَ الْمَخْزُومِیَّانِ،وَالْحَکَمُ بْنُ کَیْسَانَ مَوْلَی بَنِی الْمُغِیرَۃِ، فَتَشَاوَرَ الْمُسْلِمُونَ وَقَالُوا:نَحْنُ فِی آخِرِ یَوْمٍ مِنْ رَجَبٍ الشَّہْرِ الْحَرَامِ،فَإِنْ نَحْنُ قَاتَلْنَاہُمْ ہَتَکْنَاحُرْمَۃَ الشَّہْرِ الحرام:وإن تَرَکْنَاہُمُ اللَّیْلَۃَ دَخَلُوا الْحَرَمَ،ثُمَّ اتَّفَقُوا عَلَی لِقَائِہِمْ،فَرَمَی وَاقِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ التَّمِیمِیُّ عَمْرَو بْنَ الْحَضْرَمِیِّ فَقَتَلَہُ،وَأَسَرُوا عُثْمَانَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ وَالْحَکَمَ بْنَ کَیْسَانَ،وَأَفْلَتَ نَوْفَلُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ، ثُمَّ قَدِمُوا بِالْعِیرِ وَالْأَسِیرَیْنِ،وَقَالَ لَہُمْ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَحْشٍ:اعْزِلُوا مِمَّا غَنِمْنَا الْخُمُسَ لِرَسُولِ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَفَعَلُوا،فَکَانَ أَوَّلَ خُمُسٍ فِی الْإِسْلَامِ،ثُمَّ نَزَلَ الْقُرْآنُ:وَاعْلَمُوا أَنَّما غَنِمْتُمْ مِنْ شَیْء ٍفَأَنَّ لِلَّہِ خُمُسَہُ فَأَقَرَّ اللَّہُ وَرَسُولُہُ فِعْلَ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ جَحْشٍ وَرَضِیَہُ وَسَنَّہُ لِلْأُمَّۃِ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ،وَہِیَ أَوَّلُ غَنِیمَۃٍ غُنِمَتْ فِی الْإِسْلَامِ،وَأَوَّلُ أَمِیرٍ،وَعَمْرُو بْنُ الْحَضْرَمِیِّ أَوَّلُ قَتِیلٍ وَأَنْکَرَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَتْلَ ابْنِ الْحَضْرَمِیِّ فِی الشَّہْرِ الْحَرَامِ، فَسَقَطَ فِی أَیْدِی الْقَوْمِ،فأنزل اللہ عز وجل:یَسْئَلُونَکَ عَنِ الشَّہْرِ الْحَرامِ قِتالٍ فِیہِ إِلَی قَوْلِہِ:ہُمْ فِیہا خالِدُونَ وَقَبِلَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْفِدَاء َ فِی الْأَسِیرَیْنِ، فَأَمَّا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ فَمَاتَ بِمَکَّۃَ کَافِرًا،وَأَمَّا الْحَکَمُ بْنُ کَیْسَانَ فَأَسْلَمَ وَأَقَامَ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حتی اسْتُشْہِدَ بِبِئْرِ مَعُونَۃَ، وَرَجَعَ سَعْدٌ وَعُتْبَۃُ إِلَی الْمَدِینَۃِ سَالِمَیْنِ وَقِیلَ:إِنَّ انْطِلَاقَ سَعْدِ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ وَعُتْبَۃَ فِی طَلَبِ بَعِیرِہِمَا کَانَ عَنْ إِذْنٍ مِنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ جَحْشٍ،وَإِنَّ عَمْرَو بْنَ الْحَضْرَمِیِّ وَأَصْحَابَہُ لَمَّا رَأَوْا أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ہَابُوہُمْ،فَقَالَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَحْشٍ:إِنَّ الْقَوْمَ قَدْ فَزِعُوا مِنْکُمْ،فَاحْلِقُوا رَأْسَ رَجُلٍ مِنْکُمْ فَلْیَتَعَرَّضْ لَہُمْ،فَإِذَا رَأَوْہُ مَحْلُوقًا أَمِنُواوَقَالُوا:قَوْمٌ عُمَّارٌ لَا بَأْسَ عَلَیْکُمْ،وَتَشَاوَرُوا فِی قِتَالِہِمُ،الْحَدِیثَ وَتَفَاء َلَتِ الْیَہُودُ وَقَالُوا:وَاقِدٌ وَقَدَتِ الْحَرْبُ،وَعَمْرٌو عَمَرَتِ الْحَرْبُ،وَالْحَضْرَمِیُّ حَضَرَتِ الْحَرْبُ وَبَعَثَ أَہْلُ مَکَّۃَ فِی فَدَاء ِ أَسِیرَیْہِمْ، فَقَالَ :لَا نَفْدِیہِمَا حَتَّی یَقْدَمَ سَعْدٌ وَعُتْبَۃُ،وَإِنْ لَمْ یَقْدَمَا قَتَلْنَاہُمَا بِہِمَا،فَلَمَّا قَدِمَا فَادَاہُمَا،فَأَمَّا الْحَکَمُ فَأَسْلَمَ وَأَقَامَ بِالْمَدِینَۃِ حَتَّی قُتِلَ یَوْمَ بِئْرِ مَعُونَۃَ شَہِیدًا،وَأَمَّا عُثْمَانُ فَرَجَعَ إِلَی مَکَّۃَ فَمَاتَ بِہَا کَافِرًا،وَأَمَّا نَوْفَلٌ فَضَرَبَ بَطْنَ فَرَسِہِ یَوْمَ الْأَحْزَابِ لِیَدْخُلَ الْخَنْدَقَ عَلَی الْمُسْلِمِینَ فَوَقَعَ فِی الْخَنْدَقِ مَعَ فَرَسِہِ فَتَحَطَّمَاجَمِیعًا فَقَتَلَہُ اللَّہُ تَعَالَی،وَطَلَبَ الْمُشْرِکُونَ جِیفَتَہُ بِالثَّمَنِ،فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:خُذُوہُ فَإِنَّہُ خَبِیثُ الْجِیفَۃِ خَبِیثُ الدِّیَۃِفَہَذَا سَبَبُ نُزُولِ قَوْلِہِ تَعَالَی:یَسْئَلُونَکَ عَنِ الشَّہْرِ الْحَرامِ۔
ترجمہ :حضرت سیدناابوعمررحمہ اللہ تعالی نے کتاب الدرمیں اس کے بارے میں لکھاہے کہ جب حضورتاجدارختم نبوت ﷺکرزبن جابرکی تلاش سے واپس لوٹ کرآئے ، اس خروج کو بدرالاولی کے نام سے جاناجاتاہے ۔ آپ ﷺجمادی الثانی کے بقیہ ایام اوررجب المرجب کامہینہ مدینہ منورہ میںقیام فرمارہے اوررجب المرجب میں حضرت سیدناعبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کوبھیجااوران کے ساتھ مہاجرین میں سے آٹھ افراد بھی تھے ۔اوروہ یہ تھے ابوحذیفہ بن عتبہ رضی اللہ عنہ ، حضرت سیدناعکاشہ رضی اللہ عنہ ، حضرت سیدناعتبہ بن غزوان ، حضرت سیدناسہیل بن بیضاء فہری رضی اللہ عنہ ، حضرت سیدناسعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ، حضرت سیدناعامربن ربیعہ رضی اللہ عنہ ، حضرت سیدناواقد بن عبداللہ التمیی رضی اللہ عنہ اورحضرت سیدناخالد بن بکیررضی اللہ عنہ ۔ اورآپ ﷺنے حضرت سیدناعبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کے لئے ایک خط تحریرفرمایااورانہیں حکم دیاکہ اسے کھول کرنہ دیکھیں یہاں تک کہ وہ دودن سفرکرلیں پھراسے کھول کرپڑھیں ۔ پس آپ رضی اللہ عنہ نے وہی کچھ کیاجس کا حضورتاجدارختم نبوت ﷺنے حکم دیاتھااورآپ رضی اللہ عنہ اپنے اصحاب میں سے کسی کو مجبورنہ کریں اورآپ رضی اللہ عنہ ان کے امیرہیں ۔ پس حضرت سیدناعبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ نے ایسے ہی کیا۔ جیسے آپ ﷺنے حکم دیاتھا۔ جب آپ رضی اللہ عنہ نے خط کھولااوراسے پڑھاتواس میں پایاکہ جب تومیرے خط میں دیکھے توپھراس پر عمل کرنا، یہاں تک کہ تومکہ مکر مہ اورطائف کے درمیان مقام نخلہ پر اترنااوروہاں قریش کی تاک میں رہنااورہمیں ان کی خبروں کے بارے میں آگاہ کرنا۔ پس جب آپ رضی اللہ عنہ نے تحریرپڑھی توفرمایاکہ سمعاً وطاعۃ ً دل وجان سے تعمیل ارشادکے لئے حاضرہیں۔ پھراپنے ساتھیوں کو بھی اس کے بارے میں آگاہ کردیا، اس کے بارے میں بھی کہ وہ کسی کومجبورنہ کریں گے اوریہ کہ وہ آپ رضی اللہ عنہ کی خوشنودی کے لئے انہیں کو ساتھ لے کراٹھیں گے ۔ جنہوں نے آپ کی اطاعت کی اوریہ کہ اگرکسی نے بھی آپ کی اطاعت نہ کی توپھروہ اکیلے ہی آگے بڑھیں گے ، پس جو کوئی شہادت کو پسند کرتاہے تواسے چاہئے کہ وہ آگے بڑھنے کیلئے اٹھے اورجو کوئی موت کو ناپسندکرتاہے تواسے چاہئے کہ وہ واپس لوٹ جائے۔ توساتھیوں نے جواب دیاکہ ہم تمام کے تمام اس کام میں رغبت رکھتے ہیں ۔ جس میں آپ رغبت رکھتے ہیں اورہم سے ہرایک یقیناحضورتاجدارختم نبوت ﷺکے ارشادکی تعمیل کے لئے دل وجان سے حاضرہیں اوروہ سارے آپ رضی اللہ عنہ کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے ۔ اورحجاز مقدس کی طرف چل پڑے ۔
حضر ت سیدناسعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اورحضرت سیدناعتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ کااونٹ بھاگ گیا، وہ دونوں اس کاپیچھاکرتے رہے اوراس کی تلاش میں پیچھے رہ گئے ۔ اورحضر ت سیدناعبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ اپنے ساتھیوں سمیت آگے چلے گئے ۔ یہاں تک کہ مقام نخلہ پر جاکراترے۔ تووہاں سے قریش کاایک قافلہ گزراجوکشمش اوردیگرسامان تجارت اٹھائے ہوئے تھااوراس میں عمرو بن حضرمی تھا، حضرمی کانام عبداللہ عباد ہے جوصدف سے تعلق رکھتاتھااورصدف حضرموت کاایک قبیلہ ہے اوراس میںعثمان بن عبداللہ بن مغیرہ اوراس کابھائی نوفل بن عبداللہ بن مغیرہ مخزومی اورحکم بن کیسان مولابن مغیرہ بھی شامل تھے۔ پس اہل اسلام نے باہمی مشاورت کی اورکہا: ہم شہرحرام رجب المرجب کے آخری دن میں ہیں۔ پس اگرہم ان کے ساتھ قتال کرتے ہیں توہم شہرحرام کی حرمت کوپامال کرنے کے مرتکب ہوتے ہیں، اگرہم انہیں چھوڑ دیتے ہیں توپھریہ حرم پاک میں داخل ہوجائیں گے ، چنانچہ انہوںنے ان کے ساتھ لڑنے پر اتفاق کرلیااورواقد بن عبداللہ تمیمی رضی اللہ عنہ نے تیرمارااورعمروبن حضرمی کو قتل کردیااورعثمان بن عبداللہ اورحکم بن کیسان کو قیدی بنالیااورنوفل بن عبداللہ بھاگ گیا،پھرسامان سے لدے ہوئے اونٹ اوردوقیدیوں کو ساتھ لے آئے ۔ اورحضر ت سیدناعبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ نے انہیں کہاکہ جو مال غنیمت ہم نے حاصل کیاہے اس میں سے حضورتاجدارختم نبوت ﷺکے لئے خمس علیحدہ کرلیں ، پس انہوں نے ایساہی کرلیا۔ اسلام میں پہلاخمس یہی تھا، پھرقرآن کریم نازل ہوا{وَاعْلَمُوا أَنَّما غَنِمْتُمْ مِنْ شَیْء ٍ فَأَنَّ لِلَّہِ خُمُسَہ}پس اللہ تعالی اوراس کے حبیب کریم ﷺنے حضرت سیدناعبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کے فعل کو برقراررکھااوراسے پسندکیااوریوم قیامت تک اسے امت کے لئے سنت قراردیا۔ یہی پہلی غنیمت ہے جو اسلام میں حاصل ہوئی اورحضر ت سیدناعبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ پہلے امیرہیں اورعمرو بن حضرمی پہلامقتول ہے ۔ حضورتاجدارختم نبوت ﷺنے شہرحرا م میں حضرمی کے قتل کو ناپسندفرمایااوراس معاملے کو قوم پر چھوڑ دیاگیا، اللہ تعالی نے یہ آیت کریمہ نازل فرمائی ۔{یَسْئَلُونَکَ عَنِ الشَّہْرِ الْحَرامِ}حضورتاجدارختم نبوت ﷺنے دونوں قیدیوں کافدیہ قبول فرمالیا۔ پھرعثمان بن عبداللہ حالت کفرمیں ہی مکہ مکرمہ میں مرگیااورحکم بن کیسان رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کرلیااورحضورتاجدارختم نبوت ﷺکی معیت میں رہے یہاں تک کہ انہوں نے بئرمعونہ میں جام شہادت نوش فرمایااورحضرت سیدناسعد رضی اللہ عنہ اورحضر ت سیدناعتبہ رضی اللہ عنہ صحیح وسالم مدینہ منورہ کی طرف واپس لوٹ آئے ۔ اوریہ بھی کہاگیاہے کہ حضرت سیدناسعدبن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اورحضرت سیدناعتبہ رضی اللہ عنہ کااپنے اونٹ کی تلاش میں جاناحضرت سیدناعبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کی اجازت سے تھااورعمروبن حضرمی اوراس کے ساتھیوں نے جب حضورتاجدارختم نبوت ﷺکے اصحاب رضی اللہ عنہم کو دیکھاتووہ ان سے خوفزدہ ہوگئے توحضرت سیدناعبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بے شک یہ قوم تم سے خوف زدہ ہوکر گھبراگئی ہے ۔ پس تم اپنے میں سے ایک آدمی کاسرمونڈ دوپھراسے چاہئے کہ وہ ان کے پاس چلاجائے ۔ پس جب انہوں نے اسے دیکھاجس کاسرمونڈاہواتھاتووہ امن میں ہوگئے اورکہنے لگے کہ یہ قوم عمارہے ، تم پر کوئی حرج اورخطرہ نہیں ہے ۔ پھرانہوںنے ان کے ساتھ قتال کے بارے میں باہمی مشاورت کی ۔
یہودیوں نے فال نکالی اورکہاکہ واقد سے مراد یعنی جنگ بھڑک اٹھی اورعمرو سے مراد عمرت الحرب یعنی جنگ قائم ہوگئی اورحضرمی سے مراد حضرت الحرب یعنی جنگ شروع ہوگئی ۔ اہل مکہ نے اپنے قیدیوں کافدیہ بھیجاتوحضورتاجدارختم نبوت ﷺنے فرمایاکہ ہم ان دونوں کافدیہ قبول نہیں کریں گئے جب تک کہ حضر ت سیدناسعد اورعتبہ رضی اللہ عنہما نہ آجائیں ، اگروہ دونوں نہ آئے توہم ان دونوں کو ان دونوں کے بدلے میں قتل کریں گے ۔ پس جب وہ دونوں آگئے تو ان دونوں نے فدیہ اداکردیا، پھرحکم بن کیسان رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کرلیااورمدینہ منورہ میں مقیم ہوگئے یہاں تک کہ غزوہ بئرمعونہ میں شہید کردئیے گئے ۔ رہاعثمان تو وہ مکہ مکرمہ کی طرف لوٹ گیا۔ اوروہیں حالت کفرمیں مرگیااوررہانوفل تواس نے غزوہ احزاب کے دن اپنے گھوڑے کو ایڑی لگائی تاکہ وہ خندق کو عبورکرکے اہل اسلام پر حملہ کرسکے ، تووہ اپنے گھوڑے سمیت خندق میں گرگیااوردونوں کے اعضائے بدن ٹوٹ گئے پس اس طرح اللہ تعالی نے اسے مارڈالا، مشرکین نے اس کے مردہ جسم کوثمن کے عوض طلب کرلیاتوحضورتاجدارختم نبوت ﷺنے فرمایاکہ تم اسے اٹھالو کیونکہ اس کامردہ بدن بھی ناپاک ہے ۔ اوراس کی دیت بھی ناپاک ہے ۔
(خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:محمد بن أحمد بن مصطفی بن أحمد المعروف بأبی زہرۃ (۲:۵۳۵)
آیت کامعنی
وَمَعْنَی الْآیَۃِ عَلَی قَوْلِ الْجُمْہُورِ:إِنَّکُمْ یَا کُفَّارَ قُرَیْشٍ تَسْتَعْظِمُونَ عَلَیْنَا الْقِتَالَ فِی الشَّہْرِ الْحَرَامِ،وَمَا تَفْعَلُونَ أَنْتُمْ مِنَ الصَّدِّ عَنْ سَبِیلِ اللَّہِ لِمَنْ أَرَادَ الْإِسْلَامَ، وَمِنْ کُفْرِکُمْ بِاللَّہِ وَإِخْرَاجِکُمْ أَہْلَ الْمَسْجِدِ مِنْہُ، کَمَا فَعَلْتُمْ بِرَسُولِ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِہِ أَکْبَرُ جُرْمًا عِنْدَ اللَّہِ.
ترجمہ :امام ابومحمدعبدالحق بن غالب الاندلسی المحاربی المتوفی:۵۴۲ھ) رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ آیت کامعنی یہ ہے کہ اے کفارِ قریش !بلاشبہ تم ہمارے شہرحرام میں جنگ کرنے کو بہت بڑاجرم سمجھ رہے ہو، حالانکہ جو کچھ تم کررہے ہویعنی جو کوئی اسلام قبول کرنے کاارادہ کرے ، اسے اللہ تعالی کے راستے سے روکناتمھارااللہ تعالی کے ساتھ کفرکرنااورتمھارااہل مسجد کو مسجد شریف سے نکالناجیساکہ تم نے حضورتاجدارختم نبوت ﷺاورآپ ﷺکے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ کیا۔ اللہ تعالی کے نزدیک اس سے زیادہ اوربڑاجرم ہے ۔
(تفسیرابن عطیہ :أبو محمد عبد الحق بن غالب بن عبد الرحمن بن تمام بن عطیۃ الأندلسی المحاربی (۱:۲۹۰)
حضرت سیدناعبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کے اشعار
وَقَالَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَحْشٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ:
تَعُدُّونَ قَتْلًا فِی الْحَرَامِ عَظِیمَۃً
وَأَعْظَمُ مِنْہُ لَوْ یَرَی الرُّشْدَ رَاشِدُ
صُدُودُکُمْ عَمَّا یَقُولُ مُحَمَّد
َکُفْرٌ بِہِ وَاللَّہُ رَاء ٍ وَشَاہِدُ
وَإِخْرَاجُکُمْ مِنْ مَسْجِدِ اللَّہِ أَہْلَہُ
لِئَلَّا یُرَی لِلَّہِ فِی الْبَیْتِ سَاجِدُ
فَإِنَّا وَإِنْ غَیَّرْتُمُونَا بِقَتْلِہ
وَأَرْجَفَ بِالْإِسْلَامِ بَاغٍ وَحَاسِدُ
سَقَیْنَا مِنَ ابْنِ الْحَضْرَمِیِّ رِمَاحَنَا
بِنَخْلَۃٍ لَمَّا أَوْقَدَ الْحَرْبَ وَاقِدُ
دَمًا وَابْنُ عَبْدِ اللَّہِ عُثْمَانُ بَیْنَنَا
یُنَازِعُہُ غُلٌّ مِنَ الْقِدِّ عَانِدُ
ترجمہ :تم ماہ حرام میں قتل کو بڑاگناہ شمارکررہے ہوحالانکہ اگرکوئی ہدایت یافتہ راہ ہدایت کو دیکھے تواس سے بھی بڑے گناہ یہ ہیں۔ حضورتاجداختم نبوت ﷺکے ارشادات سے تمھاری مخالفت اورآپ ﷺکاانکاراللہ تعالی یہ سب کچھ دیکھ رہاہے اوراس کاگواہ ہے ۔ اورتمھارااللہ تعالی کی مسجد یعنی بیت اللہ شریف سے اس کے بسنے والوں کو نکال دیناتاکہ بیت اللہ میں اللہ تعالی کے حضورکوئی سجدہ کرنے والانظرنہ آئے ۔ اگرچہ تم نے ہمیں قتل کی عاردلائی اورسرکش اورحسدکرنے والوں نے اسلام کے خلاف سازشیں کیں ، لیکن ہم نے وادی نخلہ میں ابن حضرمی کے خون سے اپنے نیزوں کو سیراب کیا، جب واقد نے جنگ کی آگ بھڑکائی ۔ عثمان بن عبداللہ ہمارے پاس ہے ، تسمے کے خون آلود طوق نے اسے جکڑ رکھاہے ۔
(السیرۃ لابن ہشام:عبد الملک بن ہشام بن أیوب الحمیری المعافری، أبو محمد، جمال الدین (۲:۱۸۱)
سوال کس نے کیا؟
اخْتَلَفُوا فِی أَنَّ ہَذَا السَّائِلَ أَکَانَ مِنَ الْمُسْلِمِینَ أَوْ مِنَ الْکَافِرِینَ وَالْقَائِلُونَ بِأَنَّہُ مِنَ الْمُسْلِمِینَ فَرِیقَانِ الْأَوَّلُ:الَّذِینَ قَالُوا إِنَّہُ تَعَالَی لَمَّا کَتَبَ علیہم القتال وقد کان عند القوم الشہر الْحَرَامِ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَعْظَمُ الْحُرْمَۃِ فِی الْمَنْعِ مِنَ الْقِتَالِ لَمْ یَبْعُدْ عِنْدَہُمْ أَنْ یَکُونَ الْأَمْرُ بِالْقِتَالِ مُقَیَّدًا بِأَنْ یَکُونَ فِی غَیْرِ ہَذَا الزَّمَانِ وَفِی غَیْرِ ہَذَا الْمَکَانِ فَدَعَاہُمْ ذَلِکَ إِلَی أَنْ سَأَلُوا النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ علیہ وآلہ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا:أَیَحِلُّ لَنَا قِتَالُہُمْ فِی ہَذَا الشَّہْرِ وَفِی ہَذَا الْمَوْضِعِ؟ فَنَزَلَتِ الْآیَۃُ، فَعَلَی ہَذَا الْوَجْہِ الظَّاہِرُ أَنَّ ہَذَا السُّؤَالَ کَانَ من المسلمین.
ترجمہ :امام فخرالدین الرازی المتوفی : ۶۰۶ھ) رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ اس مسئلہ میں اختلاف ہے کہ سوال کرنے والے کفارتھے یااہل اسلام ؟ پھراگرمسلمان تھے تواس میں دوقول ہیں : پہلایہ کہ جب جہاد کی فرضیت کاحکم نازل ہواتوصحابہ کرام رضی اللہ عنہم چونکہ پہلے سے مسجد حرام اورشہرحرام میں قتال کو براجانتے تھے توان کے ذہن میں یہ سوال پیداہواکہ اب جو یہ قتال فرض ہواہے توکیاہر جگہ اورہروقت ہوگا؟ یاکچھ مقامات اورکچھ مہینے اس سے مستثنی ہوں گے ، تب انہوںنے حضورتاجدارختم نبوت ﷺسے سوال کیاتویہ آیت کریمہ نازل ہوئی ۔پس اس سبب کو دیکھیں توظاہریہی ہوتاہے کہ یہ سوال اہل اسلام کی طرف سے ہے۔
(التفسیر الکبیر:أبو عبد اللہ محمد بن عمر بن الحسن بن الحسین التیمی الرازی(۶:۳۸۶)
دوسراقول
وَالْقَوْلُ الثَّانِی:أَنَّ ہَذَا السُّؤَالَ کَانَ مِنَ الْکُفَّارِ قَالُوا:سَأَلُوا الرَّسُولَ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَنِ الْقِتَالِ فِی الشَّہْرِ الْحَرَامِ حَتَّی لَوْ أَخْبَرَہُمْ بِأَنَّہُ حَلَالٌ فَتَکُوا بِہِ وَاسْتَحَلُّوا قِتَالَہُ فِیہِ فَأَنْزَلَ اللَّہُ تَعَالَی ہذہ الآیۃ:یَسْئَلُونَکَ عَنِ الشَّہْرِ الْحَرامِ قِتالٍ فِیہِ أَیْ یَسْأَلُونَکَ عَنْ قِتَالٍ فِی الشَّہْرِ الْحَرَامِ قُلْ قِتالٌ فِیہِ کَبِیرٌ وَلَکِنَّ الصَّدَّ عَنْ سَبِیلِ اللَّہِ وَعَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَالْکُفْرَ بِہِ أَکْبَرُ مِنْ ذَلِکَ الْقِتَالِ وَلا یَزالُونَ یُقاتِلُونَکُمْ حَتَّی یَرُدُّوکُمْ عَنْ دِینِکُمْ فَبَیَّنَ تَعَالَی أَنَّ غَرَضَہُمْ مِنْ ہَذَا السُّؤَالِ أَنْ یُقَاتِلُوا الْمُسْلِمِینَ ثُمَّ أَنْزَلَ اللَّہُ تَعَالَی بَعْدَہُ قَوْلَہُ:الشَّہْرُ الْحَرامُ بِالشَّہْرِ الْحَرامِ وَالْحُرُماتُ قِصاصٌ فَمَنِ اعْتَدی عَلَیْکُمْ فَاعْتَدُوا عَلَیْہِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدی عَلَیْکُم فَصَرَّحَ فِی ہَذِہِ الْآیَۃِ بِأَنَّ الْقِتَالَ عَلَی سَبِیلِ الدَّفْعِ جَائِزٌ.
ترجمہ :اوردوسرافریق یہ کہتاہے کہ یہ سوال کفارکی طرف سے تھاکہ انہوںنے حضورتاجدارختم نبوت ﷺسے سوال کیاکہ شہرحرام میں قتال جائز ہے یانہیں ؟ان کاذہن یہ تھاکہ اگرحضوتاجدارختم نبوت ﷺیہ فرمائیں گے کہ حلال ہے توپھریہ لوگ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر حملہ کرکے ان کو تکلیف پہنچائیں گے تواللہ تعالی نے یہ آیت کریمہ نازل فرمائی {یَسْـَلُوْنَکَ عَنِ الشَّہْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِیْہِ قُلْ قِتَالٌ فِیْہِ کَبِیْرٌ وَصَدٌّ عَنْ سَبِیْلِ اللہِ وَکُفْرٌ بِہٖ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ اِخْرَاجُ اَہْلِہٖ مِنْہُ اَکْبَرُ عِنْدَ اللہِ وَ الْفِتْنَۃُ اَکْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ وَلَا یَزَالُوْنَ یُقٰتِلُوْنَکُمْ حَتّٰی یَرُدُّوْکُمْ عَنْ دِیْنِکُمْ اِنِ اسْتَطٰعُوْا وَمَنْ یَّرْتَدِدْ مِنْکُمْ عَنْ دِیْنِہٖ فَیَمُتْ وَہُوَکَافِرٌ فَاُولٰٓئِکَ حَبِطَتْ اَعْمٰلُہُمْ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ وَ اُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ النَّارِ ہُمْ فِیْہَا خٰلِدُوْنَ}اللہ تعالی نے ان پر واضح فرمادیاکہ تم یہ سوال کررہے ہوکہ اس مہینہ میں قتال کرناکیساہے ؟ حالانکہ تم اس سے بھی بڑے گناہ کرتے ہوکہ اہل اسلام کو مسجدحرام سے نکال دیتے ہو، لوگوں کو دین کی طرف آنے سے روکتے ہو، اوراللہ تعالی کاانکارکرتے ہو۔ اللہ تعالی نے اس آیت کریمہ میں ان کے سوال کرنے کی غرض بھی بیان کردی۔ تواللہ تعالی نے یہ آیت کریمہ نازل فرماکربتادیاکہ اگرانہوںنے اہل اسلام کے ساتھ لڑائی کی تو اہل اسلام کی طرف سے مکمل جواب دیاجائے گا۔یعنی اگرکافراہل اسلام کے ساتھ لڑیں گے توپھران کو جواب میں قتل کرنااسلام میں بھی جائز ہے ۔
(التفسیر الکبیر:أبو عبد اللہ محمد بن عمر بن الحسن بن الحسین التیمی الرازی(۶:۳۸۶)
مومن اورکافرکے سوال کرنے میں فرق؟
والمعنی یسألک المسلمون استعلاما اوالکفار تعنتا عن الشہر الحرام ای رجب سمی بہ لتحریم القتال فیہ قِتالٍ ۔
ترجمہ :امام اسماعیل حقی الحنفی المتوفی :۱۱۲۷ھ) رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی نے فرمایا: اے حبیب کریمﷺ! آپ سے اہل اسلام تومسئلہ معلوم کرنے کی بناء پر سوال کرتے ہیں لیکن کافر سرکشی اورضدکی وجہ سے سوال کرتے ہیں ماہ حرام کے بارے میںیعنی رجب المرجب میں قتال کے بارے میں۔
(روح البیان:إسماعیل حقی بن مصطفی الإستانبولی الحنفی الخلوتی (۱:۳۳۴)
شہرحرام میں جہاد کرنے کی حرمت کامسئلہ
قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ:وَالنَّاسُ بِالثُّغُورِ الْیَوْمَ جَمِیعًا عَلَی ہَذَا الْقَوْلِ یَرَوْنَ الْغَزْوَ مُبَاحًا فِی الشُّہُورِکُلِّہَا،وَلَمْ أَرَ أَحَدًا مِنْ عُلَمَاء ِ الشَّامِ وَالْعِرَاقِ یُنْکِرُہُ علیہم کذلک أحسب قَوْلِ أَہْلِ الْحِجَازِوَالْحُجَّۃُ فِی إِبَاحَتِہِ قَوْلُہُ تَعَالَی:فَاقْتُلُوا الْمُشْرِکِینَ حَیْثُ وَجَدْتُمُوہُمْ (التَّوْبَۃِ:۵)وَہَذِہِ الْآیَۃُ نَاسِخَۃٌ لِتَحْرِیمِ الْقِتَالِ فِی الشَّہْرِ الْحَرَامِ۔
ترجمہ:امام ابوعبیدرحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ محاذوں اورسرحدوں پر جنگ میں مصروف تمام مسلمانوں کااس بات پر اتفاق ہے کہ جہاد تمام مہینوں میں جائز ہے اورمیں نے شام اورعراق کے علماء کرام میں سے کسی کوان پر اعتراض کرتے ہوئے نہیں پایا، میراخیال ہے کہ اہل حجاز کابھی یہی مسلک ہے اورتمام مہینوں میں جہاد کے جائز ہونے کی دلیل اللہ تعالی کایہ فرمان شریف ہے {فَاقْتُلُوا الْمُشْرِکِینَ حَیْثُ وَجَدْتُمُوہُمْ}تم مشرکین کو قتل کروجہاں بھی تمھیں ملیں۔اس آیت کریمہ نے شہرحرام میں قتال کی حرمت کو منسوخ فرمادیاہے۔
(اللباب:أبو حفص سراج الدین عمر الحنبلی الدمشقی النعمانی (۴:۸)
حضورتاجدارختم نبو ت ﷺکاعمل شریف
رَوَی جَابِرٌ قَالَ:لَمْ یَکُنْ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَغْزُو فِی الشَّہْرِ الْحَرَامِ إِلَّا أَنْ یُغْزَی وَسُئِلَ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ ہَلْ یَصْلُحُ لِلْمُسْلِمِینَ أَنْ یُقَاتِلُوا الْکُفَّارَ فِی الشَّہْرِ الْحَرَامِ؟ قَالَ نَعَمْ۔
ترجمہ :حضرت سیدناجابربن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضورتاجدارختم نبوت ﷺشہرحرا م میں جہاد نہیں کرتے تھے مگراس وقت تک جب آپ ﷺکے خلاف حملہ نہ کیاجاتا۔ اورحضر ت سیدناسعید بن مسیب رضی اللہ عنہ سے سوال کیاگیاکہ کیااہل اسلا م کے لئے جائز ہے کہ وہ کافروں کے ساتھ ماہ حرام میں قتال کریں توآپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہاں بالکل جائز ہے۔
(جامع البیان فی تأویل القرآن:محمد بن جریر بن یزید بن کثیر بن غالب الآملی، أبو جعفر الطبری (۴:۳۰۰)
امام فخرالدین الرازی رحمہ اللہ تعالی کاقول
وَالَّذِی عِنْدِی أَنَّ قَوْلَہُ تَعَالَی:قُلْ قِتالٌ فِیہِ کَبِیرٌ ہَذَا نَکِرَۃٌ فِی سِیَاقِ الْإِثْبَاتِ فَیَتَنَاوَلُ فَرْدًا وَاحِدًا، وَلَا یَتَنَاوَلُ کُلَّ الْأَفْرَادِ، فَہَذِہِ الْآیَۃُ لَا دَلَالَۃَ فِیہَا عَلَی تَحْرِیمِ الْقِتَالِ مُطْلَقًا فِی الشَّہْرِ الْحَرَامِ، فَلَا حَاجَۃَ إِلَی تَقْدِیرِ النَّسْخِ فِیہِ۔
ترجمہ :امام فخرالدین الرازی المتوفی : ۶۰۶ھ) رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک جہاد تمام مہینوں میں جائز ہے اورکسی میہنے میں اس کی عام حرمت نازل نہیں ہوئی ، اسی لئے آیت کو منسوخ قراردینے کی ضرورت نہیں ہے جہاں تک اس آیت کریمہ کاتعلق ہے تواس میں صرف ایک مخصوص واقعہ کابیان ہے ، چنانچہ لفظ ’’قتال‘‘نکرہ ہے اوروہ سیاق اثبات میں ہے ، اس لئے وہ ایک فردپر مشتمل ہوسکتاہے نہ کہ تمام افراد پر۔
(التفسیر الکبیر:أبو عبد اللہ محمد بن عمر بن الحسن بن الحسین التیمی الرازی(۶:۳۸۸)
کافراہل ایمان کے ایمان کے دشمن ہیں
والمقصود الاخبار بدوام عداوۃ الکفار بطریق الکنایۃ تحذیرا للمؤمنین عنہم وإیقاظا لہم إلی عدم المبالاۃ بموافقتہم فی بعض الأمور۔
ترجمہ :امام شہاب الدین محمود الآلوسی الحنفی المتوفی : ۱۲۷۰ھ) رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ اس آیت کریمہ کامقصودیہ ہے کہ مسلمانوں کو اس بات کی خبردیناہے کہ کافران سے ہمیشہ کی دشمنی رکھتے ہیں ، اس میں کنایۃ ً اہل اسلام کو ہوشیاراوربیدارکیاجارہاہے کہ اگرکافربعض چیزوں میں ان کے ساتھ موافقت بھی کرنے لگیں تومسلمان اس کو اہمیت نہ دیں اورکافروں کی دشمنی سے غافل نہ ہوں۔
(روح المعانی :شہاب الدین محمود بن عبد اللہ الحسینی الألوسی (۱:۵۰۴)
کفارکوالزامی جواب دینے کاحکم
فَلَمَّا نَزَلَتْ ہَذِہِ الْآیَۃُ کَتَبَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أُنَیْسٍ إِلَی مُؤْمِنِی مَکَّۃَ: إِذَا عَیَّرَکُمُ الْمُشْرِکُونَ بِالْقِتَالِ فِی الشَّہْرِ الْحَرَامِ فَعَیِّرُوہُمْ أَنْتُمْ بِالْکُفْرِ وَإِخْرَاجِ رَسُولِ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ مَکَّۃَ وَمَنْعِہِمُ الْمُسْلِمِینَ عَنِ الْبَیْتِ الْحَرَامِ۔
ترجمہ :جب یہ آیت کریمہ نازل ہوئی توحضرت سیدناعبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ نے مکہ مکرمہ میں رہنے والے تمام مسلمانوں کو فرمایا: جب تمھیں کوئی کافرماہ حرام میںجنگ کرنے کی وجہ سے عاردلائیں تو تم انہیں یہی کہوکہ تم کفرمیں مبتلاء ہواورتم نے اللہ تعالی کے حبیب کریم ﷺکو مکہ مکرمہ سے ہجرت کرنے پر مجبورکیااوراب مسلمانوںکو بیت اللہ شریف کی زیارت سے روکتے ہو۔
(تفسیر البغوی :محیی السنۃ ، أبو محمد الحسین بن مسعود بن محمد بن الفراء البغوی الشافعی (ا:۲۷۶)
کونساجرم بڑا؟
أَکْبَرُ عِنْدَ اللَّہِ خبر للاشیاء المعدودۃ ای ہذہ الأشیاء الاربعۃ اکبر اثما وعقوبۃ من قتل المسلمین ابن الحضرمی فی الشہر الحرام لان القتال یحل بحال والکفر لا یحل بحال ولانہم کانوا متأولین فی القتال لانہم شکوا فی الیوم ولا تأویل للکفار فی الکفر وَالْفِتْنَۃُ ای ما ارتکبوہ من الإخراج والشرک وصد الناس عن الإسلام ابتداء وبقاء أَکْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ ای أفظع من قتل الحضرمی فی الشہر إحرام ۔
ترجمہ :امام اسماعیل حقی الحنفی المتوفی : ۱۱۲۷ھ) رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ مذکورہ بالاچارامور گناہ اوربدانجام کے لحاظ سے بہت بڑے ہیں۔ بانسبت ابن حضرمی کو ماہ حرام میں اہل اسلام کے قتل کرنے سے ، کیونکہ ماہ حرام میں قتل کرناکسی وقت حلال ہوسکتاہے لیکن کفرکے کسی بھی وقت حلال ہونے کاکوئی امکان نہیں ہے ۔ اس لئے کہ مسلمانوں نے اس وقت ماہ رجب المرجب کاہونا نہ سمجھاتھااوراس تاویل کی وجہ سے ماہ حرام میں قتل کربیٹھے اوریہی ان کے لئے جواز کی دلیل ہے اورکفرتوکسی بھی وجہ سے تاویل کی گنجائش نہیں رکھتااور{والفتنہ }یعنی وہ امور جن کے کفارمرتکب ہوئے مثلاً اہل اسلام کو مکہ مکرمہ سے نکالااورشرک میں مبتلاء ہیں ، وہ لوگوں کو اسلام سے روکتے ہیں ، یہ فتنہ ابتداء ً بھی ہے اوربقائً بھی ہے ۔ بہت سنگین جرم ہے ابن حضرمی کے ماہ حرام میں قتل کرنے سے۔
(روح البیان:إسماعیل حقی بن مصطفی الإستانبولی الحنفی الخلوتی (۱:۳۳۵)
معارف ومسائل
(۱) مشرکین مکہ حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی طرف رجب المرجب کے حرمت والے مہینہ میں جہاد پر شورمچارہے تھے ، ان کو بتایاگیاکہ ذرااپنے جرائم پر بھی نظرکرلو(۱) لوگوں کو دین حق سے روکنا(۲) کفروشرک میں مبتلاء ہونا(۳) مسجدحرام سے روکنااوروہاں کفروشرک پھیلانا(۴) حضورتاجدارختم نبوت ﷺاورصحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو جو مسجد حرام شریف کے اصل وارث ہیں کو وہاں سے نکال دینا(۵) دین اسلام اوراہل اسلام کے خلاف فتنہ پھیلانااورطاقت وتشددکے زورپر لوگوں کو مشرک بنانا۔ اللہ تعالی کے نزدیک یہ جرائم بہت زیادہ سخت ہیں ۔ اوراہل اسلام اس بات کو یادرکھ لوکہ یہ کافرتمھیں دین اسلام سے ہٹانے کے لئے ہمیشہ لڑتے رہیں گے اگران میں طاقت واستطاعت ہوتویہ تمھیں فوراً کافربنادیں ، اب جو تم میں سے ان کی مانے گااوران سے ڈرکریادب کرمرتدہوجائے گاپھراسی کفروارتداد کی حالت میں مرجائے گاتوہمیشہ ہمیشہ دوزخ میں رہے گا۔
(۲) اس آیت کریمہ سے معلوم ہواکہ کافرتم سے ہمیشہ اس لئے لڑتے رہیں گے تاکہ تمھیں دین اسلام سے ہٹاکرمرتدبنادیں ، اس کے فوراً بعد فرمایاگیاکہ جو تم میں سے مرتدہوجائے گااورکفرکی حالت میں مرے گاتواس کے تمام اعمال دنیاوآخرت میں ضائع ہوجائیں گے وہ ہمیشہ کے لئے دوزخ میں جائے گا، اس میں اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے کہ اگرکافروں کی لڑائی کاجواب جہاد سے نہ دیاگیاتو اہل اسلام میں ارتداد پھیل سکتاہے ، چنانچہ اہل اسلام نے جب بھی جہاد سے منہ موڑاہے ان میں کفروارتدادتیزی سے پھیلایاگیا، افریقہ سے لیکر سوویت یونین تک اوربرصغیرسے لیکراسپین تک اس سلسلے کی ایک المناک تاریخ موجود ہے ۔ جبکہ بعض مفسرین کاخیال یہ بھی ہے کہ جب مسلمان جہاد وقتال چھوڑ دیتے ہیں تووہ بزدلی اوردنیاپرستی میں اس قدرآگے بڑھ جاتے ہیں ، العیاذ باللہ کفرکی حد تک جاپہنچتے ہیں اورعیش پرستی اورالحادکے فتنوں کاشکارہوکرارتداد کی طرف نکل جاتے ہیں ۔
(۳)بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے حرمت والے مہینہ میں قتال کیاجوان کے لئے جائز نہ تھا، مگرچونکہ اس سے دشمنان اسلام کو سبق سکھانامقصود تھاتواللہ تعالی نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر پکڑنہ فرمائی بلکہ کفارکارد فرمایااوریہ بھی معلوم ہواکہ اپنی آنکھ کاشہتیرنہ دیکھناکفارکاطریقہ ہے ، کفارمکہ نے اپنے جرائم پر نظرنہ کی اوربعض مسلمانوںکی ایک اجتہادی غلطی پکڑکربیٹھ گئے ۔ ہمارے دور میں لبرل وبے دین لوگوں کایہی طریقہ ہے ۔ آج بہت سے لوگ اپنے بڑے بڑے جرائم سے صرف نظرکرکے علماء کرام اورمشائخ عظام کی معمولی غلطیوں پر کیچڑ اچھالتے ہیں تاکہ علماء کرام ان کے جرائم پرپکڑنہ کریں ۔ یہ شرمناک عمل کفارومشرکین کی تقلید میں کیاجاتاہے ۔
(۴) ا س سے یہ بھی معلوم ہواکہ کفارکو دراصل تم سے نہیں ت بلکہ تمھارے دین سے اختلاف ہے ، لھذاوہ تمھارے ساتھ ہمیشہ لڑتے رہیں گے ، جب تک تم اپنے دین سے پھرنہیں جاتے ، جو شخص اسلام لاکراس سے پھرجائے اس کے تمام نیک اعمال دنیاوآخرت میں بربادہوجاتے ہیں۔ دنیامیں اس طرح کہ مرتدکی تمام نیکیاں ضائع ہوجاتی ہیں ، اگراس نے حج کیاتھاتووہ ساقط ہوجاتاہے ، اوراگروہ دوبارہ اسلام قبول کرے تواس پر دوبارہ حج کرنالازم ہے ۔ اس کانکاح بھی ختم ہوگیااوروہ اہل ایمان کی میراث سے بھی محروم ہوجاتاہے ۔
(۵)خیال رہے کسی کو اسلامی عقائد یانیک اعمال سے قولاً یافعلاً روکناطریقہ کفارہے اوربہت براہے ، اس میں بڑی وسعت ہے کسی کو نما زکے وقت باتوں میں لگاکرمسجد شریف نہ جانے دینااوراولاد کو اسلامی طر ز سے روک کرانہیں کالج وسینماکی طرف بھیج دینااپنے گھروالوں کو اچھے کام کی رغبت نہ دیناسب اسی میں داخل ہے ،( تفسیرنعیمی از مفتی احمدیارخان نعیمی ( ۲: ۳۵۱)
(۶) اس سے یہ بھی معلوم ہواکہ یہ کفارتمھارے ساتھ جنگ کرنے سے نہیں ہٹیں گے اورباز نہیں آئیں گے بلکہ ہمیشہ تمھارے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ، خواہ گرم جنگ لڑیں یعنی شمشیرکے ساتھ لڑیں یاسردجنگ کریں تدبیرکے ساتھ ، بہرحال وہ تمھارے دین کے پیچھے پڑے رہیں گے ۔ دیکھ لوآج سے ڈیڑھ سوسال پہلے کے مسلمانوں کی ایمانی قوت کیسی تھی اورآج انگریزوں کی نحوست کی وجہ سے ہم کیاہوگئے ، صورتیں اورسیرتیں سب ہی بگڑگئیں ، یہ ان کی سردجنگ ہے ۔ ( تفسیرنعیمی از مفتی احمدیارخان نعیمی ( ۲: ۳۵۲)
(۷) اس سے یہ بھی معلوم ہواکہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر اعتراضات کرناکفارکاطریقہ ہے اوران کی صفائی بیان کرنااللہ تعالی کی سنت کریمہ ہے اورالحمدللہ عزوجل اہل سنت وجماعت سنت الہیہ پر عامل ہیں۔