سنت مؤکدہ و غیر مؤکدہ پڑھنے کا طریقہ
سنت مؤکدہ و غیرمؤکدہ کی ادائیگی کا طریقہ یہ ہے) کہ فرضوں کی ابتدائی دو رکعتوں میں سورة الفاتحہ کے ساتھ کسی سورت کا ملانا، یا تین چھوٹی یا ایک بڑی آیت کا ملانا واجب ہے، اور آخری دو رکعتوں میں صرف سورة فاتحہ پڑھنا مسنون ہے، سورت ملانا واجب نہیں ہے- جبکہ سنتیں، مؤکدہ ہوں یا غیر مؤکدہ، دو ہوں یا چار، ان کی ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے ساتھ سورة کا ملانا واجب ہے.
البتہ سنت مؤکدہ اور فرض میں یہ فرق ہے کہ چار رکعت والی فرض نماز اور سنت مؤکدہ میں پہلے قعدہ میں صرف تشہّد(یعنی عبدہ ورسولہ تک پڑھ کر تیسری رکعت کے لیے اٹھ جانا واجب ہے، درودپاک اور دعا نہیں پڑھنی، اگر بھول کر درود شریف پڑھا لیا تو سجدۂ سہو واجب ہوگا، اور سنت مؤکدہ میں جب تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوں تو ثناء اور اعُوْذُ بھی نہیں پڑھنا، لیکن سنت غیر مؤکدہ میں پہلے قعدہ میں بھی التحیات مکمل(یعنی)درود شریف اور دعا پڑھ کر تیسری رکعت کے لیے اٹھنا ہے، اور پہلی اور تیسری رکعت کا آغاز بھی ثناء سے کرنا ہے-
(ماخوذ کتب فقہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ
کتبـــہ :ابورضا محمد عمران عطاری عفی عنہ متخصص فی الفقہ