جہاں دن غروب ہونے کے چند گھنٹے بعد سورج طلوع ہو جاے تو سحری کب تک کریں ؟

جہاں دن غروب ہونے کے چند گھنٹے بعد سورج طلوع ہو جاے تو سحری کب تک کریں ؟

سوال : برطانیہ وغیرہ کچھ ممالک میں کچھ خاص ایام میں دن غروب ہونے کے چند گھنٹے بعد سورج طلوع ہو جاتا ہے حالانکہ

ابھی نہ شفق غروب ہوتی ہے اور نہ ہی صبح کاذب یا صادق طلوع ہوتی ہے وہ لوگ رمضان المبارک کی راتوں میں کب تک کھا

پی سکتے ہیں؟

الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــ

وہ لوگ رات کا پورا وقت جوڑ کر تنصیف کر لیں، آدھی رات تک کھائیں پیئں اور آدھی رات کے بعد روزے کے ممنوعات سے

بچیں ۔ آدھی رات تک تو یقیناً رات ہے اور اس کے بعد شک ہے لہذا شک والے اوقات میں کھانے پینے سے احتراز کریں۔ عبادات

میں احتیاط پر عمل ضروری ہوتا ہے ،لہذا یقینی طور پر روزے کو محفوظ رکھنے کی یہی صورت ہے کہ نصف شب سے پہلے تک

کھائیں ۔

واللہ تعالیٰ اعلم

کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

Leave a Reply