کیاسورج اور چاند کو گرہن لوگوں کے گناہوں کی وجہ سے لگتا ہے ؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــ
گرہن اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے، زمانۂ جاہلیت میں لوگوں کا یہ عقیدہ تھا کہ ’’سورج گرہن اور چاند
گرہن‘‘ کسی بڑی شخصیت کے انتقال کی وجہ سے ہوتے ہیں‘ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس فاسد عقیدے کو غلط
قرار دیتے ہوئے ارشاد فرمایا؛
َاِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَا یَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدِِ مِنَ النَّاسِ وَلٰکِنَّھُمَا آیَتَانِ مِنْ آیَاتِ اللّٰہِ فَإِذَا رَأَیْتُمُوْھُمَا فَقُوْمُوْا فَصَلُّوْا
(الصحیح البخاری 142/1)
یعنی بےشک سورج اور چاند کسی کے مرنے کی وجہ سے گرہن والے نہیں ہوتے ہیں، لیکن وہ دونوں اللہ کی نشانیوں میں
سے دو نشانیاں ہیں، لہٰذا جب تم سورج اور چاند گرہن دیکھو تو کھڑے ہوجاؤ اور نماز پڑھو”۔
اس روایت سے معلوم ہوا کہ سورج، چاند میں گرہن کا لگنا اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہے، تاکہ لوگوں پر چاند اور سورج
کا عاجز اور محتاج ہونا ظاہر ہوجائے ۔
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم
کتبــــــــہ : مفتی ابو اسید عبیدرضامدنی