اسمنگلنگ کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟
سوال :اسمنگلنگ کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟ یعنی دوسرے ملک سے چاندی سونا یا گھڑی اور کپڑا وغیرہ لا کر اپنے ملک میں بیچنا شرع کے نزدیک کیسا ہے ؟ جب کہ ملکی قانون کے اعتبار سے جرم ہے ۔ بینوا توجروا ۔
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جس صورت میں سونا چاندی اور گھڑی وغیرہ دوسرے ملک سے لا کر اپنے ملک میں فروخت کرنا ملکی قانون کے اعتبار سے جرم ہے اس سے ازروئے شرع ہر مسلمان کو بچنا لازم ہے ۔ اعلی حضرت امام احمد رضا بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں الصورالمباحۃ مایکون جرما فی القانون ففی اقتحامہ تعریض النفس للاذى والا ذلال وھو لا یجوز فیجب التحرزعن مثلہ –
(فتاوی رضویہ جلد ہفتم ص ١١٥)
کتبـــــــــــــــــہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی