صرف ایک بیٹے کو تمام جائیداد دے دینا اور دوسرے کو محروم رکھنا جائز ہے یا نہیں؟
سوال : حضور میرا مسئلہ یہ ہے کہ اگر باپ جیتے جی تمام جائیداد صرف ایک بیٹے کو دے دے یعنی ہبہ کردے اور دوسرے بیٹے کو اس میں سے
کچھ حصہ نہ دے ۔ تو یہ شرعی طور سے صرف ایک بیٹے کو تمام جائیداد ہبہ کردینا اور دوسرے کو محروم رکھنا جائز ہے یا نہیں؟
الجوابــــــــــــــــــــــــ
باب ہرگز ہرگز ایسا نہ کرے کہ ساری جائیداد ایک لڑکے کو دے دے اور باقی سب لڑکوں اور وارثوں کو محروم کر دے ۔ حدیث میں ہے کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا "جو اپنے وارث کو اپنی میراث دینے سے بھاگے اللہ تعالی جنت سے اس کے میرا کاٹ دے ۔
مشکوٰۃ شریف
دوسری حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ” اللہ سے ڈرو اور اپنی اولاد کو برابر برابر دو ۔
مشکوٰۃ شریف
واللہ تعالی اعلم
کتبــــــــــــــــــہ :مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور