جس عورت کا شوہر غائب ہے اس کے لئے کیا حکم ہے ؟
سوال: ایک عورت کا شوہر پانچ سال سے لاپتہ ہے ، اس کا کہیں سراغ بھی نہیں ملا اب ایسی صورت میں وہ عورت کیا کرے ؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ایسی صورت میں حکم یہ ہے کہ اگر شوہر متعسر النفقہ ہے یعنی عورت کے نان و نفقہ پورا کرنے میں کمزور ہے کہ اس کی طرف سے اس کی
خوراک وپوشاک کا کوئی انتظام نہیں ہوتا ،اس نے اسے بے سہارا چھوڑ دیا اور وظیفہ زوجیت سے محرومی تو ظاہر و باہر ہے ، تو یہ بات تحقیق سے
ثابت ہو جانے کے بعد قاضی اس کا نکاح فسخ کر سکتا ہے ۔ اور اگر وہ متعسر النفقہ نہیں ہے تو قاضی عورت کو چار سال کی مدت تک شوہر کے
انتظار کا موقع دے گا ۔ اگر چار سال میں شوہر آگیا تو وہ اس کے ساتھ رہے اور اگر شوہر چار سال میں نہیں آیا تو عورت قاضی کے پاس جا کر دوبارہ
استغاثہ کرے ، اب قاضی تحقیق حال کر کے بعد تصدیق نکاح ختم کر دے ۔ پھر عدت کے بعد اس عورت کو دوسرا نکاح کرنے کی اجازت ہوگی ۔
والله تعالى اعلم بالصواب ۔
کتبــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پو ر