شرابی کا ذبح کیا ہوا گوشت کھانا کیسا ہے؟
سوال : شرابی کا ذبیحہ کیسا ہے؟ جبکہ اکثر قصاب شرابی ہوتے ہیں. جائز ہے یا نہیں؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــ
شراب پینا سخت حرام و گناہ ہے ۔ لیکن جو مسلمان ہوتا ہے وہ بہرحال ” بسم اللہ اللہ اکبر ” پڑھ کر جانور ذبح کرتا ہے، تو ذبیحہ کے حلال ہونے کے
لیے ضروری ہے کہ وہ مسلمان ہو اور بسم اللہ شریف پڑھ کر ذبح کرے ، مگر یہ ضروری نہیں کہ وہ بہت نیک اور پابند شریعت ہو، لہذا اس کا ذبیحہ
درست اور کھانا حلال ہے ۔ یہاں یہ خیال رہے کہ اکثر قصاب شرابی نہیں ہوتے ، اس لیے بلا تحقیق ایسے گناہ کبیرہ کی نسبت کسی برادری کی
طرف درست نہیں ۔
واللہ تعالی اعلم ۔
کتبــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور