شادی اور منگنی کے لیے ستارہ دیکھنا کیسا ہے

 شادی اور منگنی کے لیے ستارہ دیکھنا کیسا ہے ؟

سوال : بچوں کی شادی اور منگنی کے لیے ستارہ دیکھنا کیسا ہے اور قمر در عقرب آجائے تو کیا شادی اور منگنی ملتوی کردیں؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــ

اسلام میں ” قمر در عقرب” کوئی چیز نہیں اور سعد ونحس بھی کوئی چیز نہیں ۔ ہمارے لئے ہر دن اور ہر گھڑی جو

سنت کی پیروی میں گزرے مبارک ہے ۔ اس وجہ سے ہر دن شادی ہو سکتی ہے نہ اس میں جنتری کا سعدونحس دیکھنے

کی ضرورت ہے اور نہ ہی ستارہ دیکھنے کی حاجت ہے۔ ہاں یہ لحاظ رہے کی سنت کے مطابق ہو اور شرعی طور پر خرابیوں

سے پاک ہو ، اور کام بسم اللہ پڑھ کر شروع کیا جائے، مسلمانوں کو اپنا ہر کام اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم

کی مرضی کے مطابق کرنا چاہیے ،اور شادی بیاہ بھی سنت کی ادائیگی کی نیت سے کرنا چاہیے، پھر تو مسلمان کی ہر

گھڑی اور ہر دن مبارک ہے اور سعد ہی سعد ہے ۔ ہاں عام دنوں میں بدھ، جمعرات، جمعہ یا دو شنبہ کا دن ہو تو زیادہ بہتر ہے ،

لیکن ساتوں دنوں میں جو بھی دن ہو جس ٹائم بھی ہو ، نکاح جائز اور بالکل درست ہے ۔

والله تعالى اعلم بالصواب

کتبــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور 

Leave a Reply