سوانح حیات امام ابو عمر و رحمتہ اللہ علیہ

سوانح حیات امام ابو عمر و رحمتہ اللہ علیہ

نام و نسب: ان کا نام اسد ہے اور کنیت ابو عمرو اور ایک قول کے مطابق ابو المنذر ہے ۔ سلسلہ نسب ہے۔ اسد بن عمرو بن عامر بجلی، کوفی۔
وہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے قدیم تلاندہ میں سے ہیں۔ امام ابو یوسف کے بعدہارون رشید نے انھیں بغداد کا قاضی مقرر کیا اور ان کی جگہ پر بٹھایا اور حج کو جاتے ہوئے انھیں اپنا ہم سفر بنایا۔
یحیی بن معین کہتے ہیں : كان اسد صدوقا یعنی اسد صدوق [ راست گو تھے۔ نصیر بن یحی کہتے ہیں کہ اسد بن عمرو فرماتے تھے: کہ جب میں مشایخ سے احادیث لیتا تو انھیں امام ابو حنیفہ کے سامنے پیش کرتا تو وہ مقبول اور نا مقبول حدیثیں بیان فرمادیتے۔
اسد بن عمرو کہتے ہیں: سمعت أبا حنيفة يقول: الشفق الحمرة ۔میں نے امام ابو حنیفہ کو فرماتے سنا کہ شفق سرخی کا نام ہے۔

سوانح حیات امام زفر رحمتہ اللہ علیہ

Leave a Reply