اپنے حقیقی چچا کی بیٹی سے جائز ہے یا نہیں؟ اگر اس نے اپنی دادی کا دودھ پیا ہو تو ؟
سوال : زید نے تقریبا ایک سال کی عمر میں اپنی دادی کا دودھ پیا تو زید کا نکاح اپنے حقیقی چچا کی بیٹی سے جائز ہے یا نہیں؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــ
صورت مستفسرہ میں زید کا اس لڑکے سے نکاح کرنا ناجائز اور حرام ہے اس لئے کہ دودھ پینے والے پر رضاعی ماں کے نسبی اور رضاعی اصول و فروع سب حرام ہوجاتے ہیں.
فتاوی عالمگیری جلد اول مطبوعہ مصر صفحہ 321 میں ہے
یحرم علی الرضیع ابواہ من الرضاع و اصولھما وفروعھما من النسب والرضاع جمیعا.
لہذا اگر زید کا اس لڑکی سے نکاح کرنے کا ارادہ ہو تو اسے روکا جائے اور اگر ہو چکا ہو تو اس نکاح کے حرام ہونے کا اعلان کیا جائے.
واللہ تعالی اعلم ۔
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ :مفتی جلال الدین احمد الامجدی
ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول جلد 1 صفحہ 718 کتاب الرضاع