صف میں جگہ خالی ہو تو دوسری صف بنانے سے نماز ہوگی یا نہیں

صف میں جگہ خالی ہو تو دوسری صف بنانے سے نماز ہوگی یا نہیں

کئی صفیں لگ گئیں اور کسی صف میں ایک آدمی کی جگہ باقی رہ گئی ہو اور اس کو چھوڑ کر پیچھے صفیں لگالی جائیں تو

اگلی صف کے لوگوں کی نماز ہوگی یا نہیں؟

الجوابــــــــــــــــــــــــ

نماز تو ہو جائے گی, مگر جن لوگوں نے جانتے ہوئے صف کی وہ جگہ خالی رکھی ہے وہ سب گنہگار ہوں گے کہ حدیث شریف میں ہے :
من وصل صفا وصلہ اللہ ومن قطعہ اللہ

ترجمہ : جو صف کو جوڑے اسے اللہ جوڑے اور جو صف کو کاٹے اسے اللہ کاٹے –

اس بارے میں حکم شرعی یہ ہے کہ پیچھے سے آنے والے کو معلوم ہو کہ آگے کی صف میں جگہ خالی ہے تواس پر لازم ہے

کہ صفوں کو چیرتاہوا آگے نکل جائے اور صف کی اس خالی جگہ کو پر کرے – یہ ہماری ڈسپلن ہے، ہمارا نظم و نسق ہے –

اسلام میں جس نظم و نسق کی تعلیم دی گئی ہے اس کا ادنیٰ نمونہ یہ بھی ہے –

واللہ تعالیٰ اعلم

کتبــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور 

Leave a Reply