روزے کی منت یاد نہ ہو کہ کتنے دن کی تھی تو کیا حکم ہے

روزے کی منت یاد نہ ہو کہ کتنے دن کی تھی تو کیا حکم ہے

سوال :ایک شخص نے روزے کی منت مانی تھی مگر اس کو یاد نہیں رہا کہ پندرہ دن کی مانی تھی یا ایک مہینے کی تو اس

صورت میں وہ کیا کرے؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــ

اس صورت میں احتیاط یہ ہے کہ وہ پورے ایک ماہ کے روزے رکھے تاکہ پورے طور پر اطمینان حاصل ہو جائے کہ اس نے جو منت

مانی تھی وہ ضرور ادا ہوگئی اور اس کی ادائیگی میں کوئی شبہ نہ رہے ۔

حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ” دع ما یریبک الی ما لا یریبک ” کہ شبہ کو چھوڑ کر

یقین پر عمل کرو ۔

واللہ تعالی اعلم

کتبـــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

Leave a Reply