ایک ملک میں روزہ پوراکرکے گھر پہنچا تو رمضان کا مہینہ باقی تھا اب کیا کرے ؟

ایک ملک میں روزہ پوراکرکے گھر پہنچا تو رمضان کا مہینہ باقی تھا اب کیا کرے ؟

سوال : سعودیہ میں ملازمت کرنے والے وہاں روزے پورے کرکے عید کرنے اپنے وطن چلے آتے ہیں ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہاں

کے لوگ تیسواں روزہ رکھتے ہیں اور سعودیہ سے آنے والا تیس روزے پورے کر چکا ہوتا ہے تو اب وہ کیا کرے؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــ

وہ بھی لوگوں کے ساتھ تیسواں روزہ رکھے ۔ قرآن حکیم میں مطلقا یہ حکم دیا گیا ” فمن شھد منکم الشھر فلیصمہ ”

تم میں سے جو رمضان کا مہینہ پائے وہ روزہ رکھے ۔ اور سعودیہ سے آنے والے نے یقینا یہاں رمضان کا مہینہ پایا ،لہذا اس پر

تیسواں روزہ رکھنا فرض ہے ۔

واللہ تعالی اعلم

کتبہ :مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

Leave a Reply