قطب ستارے کی طرف پاؤں کرنے سونا کیسا ہے؟
الجواب بعون الملک الوہاب :
قطب ستارے کی طرف پاؤں کرکے سو سکتے ہیں، اس طرف پاؤں کرکے سونے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ قطب ایک ستارہ ہے اور ستارے تو ہر طرف ہیں، صرف قبلہ کی طرف پاؤں کرکے سونا منع ہے۔
چنانچہ سیدی اعلحضرت امام احمد رضا خان رحمة اللہ علیہ سے سوال ہوا کہ :
قطب کی طرف پاؤں کرکے سونا چاہئے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔
تو آپ رحمة اللہ علیہ نے جواباً فرمایا:
"کوئی حرج نہیں وہ ایک ستارہ ہے، ستارے سب طرف ہیں”۔ فقط
(فتاوی رضویہ جلد 23 صفحہ 383 رضا فاؤنڈیشن لاہور)
واللہ أعلم ورسولہ اعلم عزوجل و صلی الله عليه وآلہ وسلم
کتبہ : مفتی ابواسیدعبیدرضامدنی