قرآن پاک سے فال نکالنا کیسا ہے ؟ از مفتی ابواسیدعبیدرضامدنی

قرآن پاک سے فال نکالنا کیسا ہے ؟

الجواب بعون الملک الوہاب:

قرآنِ پاک سے فال نکالنا ناجائز و گناہ ہے ۔ جیسے بعض قرآنِ پاک کے نسخوں کے آخر میں فال کا یہ طریقہ لکھا ہوتا ہے کہ آنکھیں بند کرکے ایک دائرے کے اندر چند مخصوص حرفوں پر انگلی پھیریں، جس حرف پر انگلی روک کر آنکھیں کھولیں گے تو اس حرف کے نیچے فال لکھی ہوگی تو قرآنِ پاک سے فال نکالنے کا یہ طریقہ ہو یا کوئی اور طریقہ ہو سب ناجائز و گناہ ہے۔

چنانچہ سیدی اعلحضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں :

"قرآنِ عظیم سے فال دیکھنے میں ہمارے علمائے حنفیہ فرماتے ہیں کہ ناجائز و ممنوع و مکروہِ تحریمی ہے، قرآنِ عظیم اس لیے نہ اتارا گیا” ۔

(فتاوی افریقہ صفحہ 149 شبیر برادرز)

واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم

کتبہ : مفتی ابواسیدعبیدرضامدنی

مصافحہ کرتے وقت جھکنا کیسا ہے؟

Leave a Reply