سورہ یٰسین اور سورہ ملک وغیرہ تلاوت کرکے ایصال ثواب کرنا کیسا ہے ؟
سوال : اگر کوئی بنیت ثواب سورہ یاسین اور سورہ ملک کی تلاوت کر کے صبح اور شام ایصال ثواب کرے تو کیسا ہے اور سورہ یاسین اور سورہ ملک کے فضائل و برکات کیا ہیں؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سورہ یاسین اور سورہ ملک وغیرہ کسی بھی سورت کو تلاوت کر کے ایصال ثواب کرنا جائز و مستحسن ہے . اور سورہ یاسین کی حدیث شریف میں بہت فضیلت آئی ہے ۔ ترمذی اور دارمی کی حدیث ہے کہ جو شخص سورہ یاسین پڑھے اس کے لئے دس قرآن پڑھنے کا ثواب لکھا جاتا ہے . اور بیہقی شریف کی حدیث ہے کہ جو شخص محض خدائے تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے سورہ یاسین پڑھے تو اسکے اگلے گناہ معاف کئے جاتے ہیں.
اور سورہ ملک کی بھی بہت فضیلت آئی ہے شامی جلد اول صفحہ 572 میں ہے کہ جو شخص ہر رات سورہ ملک پڑھے گا وہ قبر میں منکر نکیر کے سوال سے محفوظ رہے گا.
واللہ تعالی اعلم .
کتبـــــــہ :مفتی جلال الدین احمد الامجـــــــدی
ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول جلد 1 صفحہ 250