قرآن شریف کی سی ڈی کو بغیر وضو چھونا کیسا ہے؟
سوال : ہمارے پاس قرآن کی (سی ڈی) یا (ڈی وی ڈی) ہے تو کیا اس کو ہم بے وضو یا بے غسل چھو سکتے ہیں جبکہ ان کے حروف ظاہر نہیں ہوتے لیکن کمپیوٹر پر وہ دکھتے ہیں؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ادب یہ ہے کہ اس کو بے وضو نہیں چھونا چاہیے، ہاں اگر وہ غلاف میں ہے یعنی بکس میں ہے تو اس کو بکس کے ساتھ چھو سکتے ہیں اور پکڑ
سکتے ہیں، لیکن اگر سی ڈی کو بکس سے نکالنا ہو تو باوضو رہنا چاہیے. کیونکہ ان حروف کو دیکھیں یا نہ دیکھیں لیکن ہم کو تو اتنا معلوم ہے کہ
اس کے اندر قرآن پاک کے حروف منقوش ہیں، لہذا احتیاط اور بہتر یہ ہے کہ اگر بے وضو ہو تو اس کو کپڑے اور رومال وغیرہ کے سہارے چھوئیں ۔
واللہ تعالی اعلم
کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور